شام پرامریکی واتحادی فوج کے حملوں کیخلاف دنیاکےمختلف ممالک میں عوام سراپا احتجاج

فائل فوٹو

فائل فوٹو

شام پرامریکااوراتحادی فوج کےحملوں کےخلاف دنیاکےمختلف ممالک میں عوام سڑکوں پرنکل آئے، مظاہروں میں شام پر بمباری روکنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

شام پر بمباری نا منظور،یہ مطالبہ لیے دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

دارالحکومت دمشق میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور فضائی حملوں کی مذمت کی۔

شام کےخلاف اس تازہ امریکی کارروائی کےخلاف امریکی شہری بھی احتجاج کر رہے ہیں۔واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر امریکی صدر کےخلاف مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ شام پر امریکا اوراتحادیوں کے حملوں سے بےگناہ لوگ مارے جائیں گے اور پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

لندن میں بھی شامی عوام کے یکجہتی کیلئے عوام سڑکوں پر نکل آئے برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر بھی احتجاج کیا گیامظاہرین نے شام پر فضائی حملے روکنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کاکہنا ہےکہ شام پر فضائی حملے مسئلے کا حل نہیں،معاملہ مذاکرات سے حل کیا جائے۔