شام: غوطہ میں بحال کی گئی امداد 9گھنٹے بعد روک دی گئی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

شام کے علاقے غوطہ میں بحال کی گئی امداد نو گھنٹے بعد ہی روک دی گئی۔

شام کےعلاقے غوطہ میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔شامی اتحادی فوجیوں کی جانب سے غوطہ میں فضائی بمباری کے شکار لوگوں کو اقوام متحدہ کی امداد  کی فراہمی شروع تو کی گئی لیکن کچھ گھنٹے بعد ہی روک دی گئی۔

غوطہ میں شامیوں پر پھر سے شیلنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

رضاکاروں نے بچنے کیلئے  اپنا پروگرام بند کرکے ادھر ادھر چھپناشروع کردیا۔

اقوام متحدہ کے مطابق محصور علاقے میں70ہزارلوگوں میں سے صرف27ہزار لوگوں کو ہی امداد فراہم کی جاسکی ہے۔

غوطہ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری بمباری کے نتیجے میں 700 زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

loading...
loading...