سعودی عرب کا بھارت کو بڑا جھٹکا

File Photo

File Photo

ریاض : سعودی عرب ن بھارت کو بڑا جھٹکا دے دیا ۔سعودی عرب نے تارکین وطن پر ملک کے بارہ سیکٹرز میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی ۔ یہ اقدام نجی کمپنیوں کو سعودی شہریوں کو نوکری پر رکھنے اور ملک میں بے روزگاری کم کرنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اس پابندی سے سعودی عرب میں کام کرنے والے تیس لاکھ بھارتی شہری متاثر ہونگے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت محنت بارہ شعبوں میں تارکیں وطن کے کام کرنے پر پابندی کو یقینی بنائے گی۔ ان بارہ سیکٹرز میں کار اور موٹر بائیک کے شوروم، کپڑوں کی دکانیں، فرنیچر کی دکانیں اور گھریلو سازوسامان کی دکانیں سمیت دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔

تاہم ان شعبوں پر پابندی کا اطلاق مرحلہ وار ہونا شروع ہوگا۔ پندرہ سے چوبیس سال کے درمیان عمروں کے سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ سال  بتیس فیصد تھی۔

سعودی عرب میں غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کے بعد دوہزار سترہ میں گزشتہ آٹھ سالوں میں پہلی مرتبہ معاشی سکڑاو آیا ہے۔

loading...
loading...