سعودی عرب اور عرب امارات میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں صارفین کو غذائی اشیا، کپڑا اور الیکٹرانک آئٹمز خریدنے پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور دبئی میں غذائی اشیا، کپڑا، الیکٹرانک اور دیگر اشیا پر پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

جبکہ میڈیکل فیس، امتحانی فیس، فضائی سفر، ادویات، سرجری،رہائشی کرائے، اسکول فیس ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نئے ٹیکس کے اطلاق سے متحدہ عرب امارات کو سات سے آٹھ ارب درہم حاصل ہوں گے۔

ویلیو ایڈڈ ٹیکس سامان اور سروسز پر عائد ہوتا ہے۔ عام طور پراِسے صارفین ادا کریں گے جو کہ حکام کو ٹیکس کی صورت میں ملے گا۔

دوسری جانب بحرین، کویت، اومان اور قطر جیسے دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے رواں سال کے اختتام یا آئندہ سال میں اِسی طرف کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

loading...
loading...