سری لنکا میں مسلمانوں پر حملوں کے بعد حالات کشیدہ

حالات کی کشیدگی پر قابو پانے کیلئے سری لنکن حکومت نے کرفیو نافذ کردیا

حالات کی کشیدگی پر قابو پانے کیلئے سری لنکن حکومت نے کرفیو نافذ کردیا

سری لنکا میں بدھ مت کے پیروکاروں کے مسلمانوں پر حملوں کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے،حکومت نے فسادات روکنے کیلئے  دس روز کی  ایمرجنسی نافذ  کردی۔

سری لنکن شہر کینڈی میں بدھ مت کی سنہالا برادری مسلم کشی پراترآئی اورمسلمانوں کی کئی دکانوں اور عمارتوں کو نذرآتش کردیا۔

جلائی گئی عمارت سے مسلمان نوجوان کی لاش ملی توعلاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

سری لنکن حکومت نے حالات قابومیں کرنے کیلئے ایکشن لیااور ایمرجنسی لگادی۔علاقے میں کرفیوبھی نافذ ہے۔

سری لنکا میں گزشتہ دو ماہ کے دوران مسلمانوں پرحملوں کے 20 سے زائد واقعات پیش آچکے ہیں۔

loading...
loading...