روس نے برطانیہ کی وارننگ ہوا میں اڑا دی

روسی صدر پیوٹن-فائل فوٹو

روسی صدر پیوٹن-فائل فوٹو

روسی صدر پیوٹن نے برطانیہ کی وارننگ ہوا میں اڑاتے ہوئے برطانیہ کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے روسی سابق جاسوس پر زہریلا اسپرے کرنے کے معاملے پر برطانیہ کو خبردار کردیا۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس پر الزام تراشی کی گئی تو برطانیہ کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو روس کے خلاف اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے گزشتہ روز الزام عائد کیا تھا کہ زہریلا اسپرے روس کی جانب سے کیا گیا تھا۔

جس پر روسی حکام سے جواب بھی طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لندن میں روسی ملک بدر بزنس مین نکولئی گلاشکوف مردہ پائے گئے ہیں نکولئی نے2013 میں صدر پیوٹن پر الزام لگایا تھا کہ وہ روسی صدر کے نشانے پر ہیں۔

loading...
loading...