دھمکیوں اور عوامی توجہ حاصل کرنے کا حربہ نہیں چلے گا: ایران وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف-فائل فوٹو

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف-فائل فوٹو

تہران:ایران نے امریکی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی پیشکش مسترد کردی۔

ایرانی وزیرخارجہ جواد نے امریکی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیوں اور عوامی توجہ حاصل کرنے کا حربہ نہیں چلے گا۔

ٹوئٹر پیغام میں جواد ظریف نے لکھا کہ ایران اور امریکا نے دو سال تک یورپی یونین، روس اور چین کے ساتھ مذاکرات کئے۔ایران نیوکلیئر معاہدے سے نکلنے کا ذمہ دار امریکا خود ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی رہنماؤں سے بغیر شرائط کے ملاقات کی پیشکش کی تھی۔

loading...
loading...