جہاز میں پائلٹوں کا جھگڑا، دوسرے پائلٹ کو تھپڑماردیا

File Photo

File Photo

جہاز کی پرواز کے دوران پائلٹ آپس میں لڑ پڑے اور تلخ کلامی پر ایک پائلٹ نے ساتھی پائلٹ کو تھپڑ رسید کردیا۔

جیٹ ایئرویز کی یہ فلائٹ لندن سے ممبئی کی جانب محو پرواز تھی کہ دوران پرواز پائلٹ نے تلخ کلامی پر کوکپٹ میں اپنی ساتھی پائلٹ کو تھپڑ ماردیا جس کے بعد خاتون پائلٹ کوکپٹ سے باہر چلی گئی تاہم بعد میں سمجھانے پر وہ واپس آئی تاکہ جہاز کی منزل مقصود کی جانب پرواز جاری رہ سکے۔

واقعے سے متعلق جیٹ ایئرویز کی انتظامیہ کو اطلاع مل چکی ہے اور دونوں پائلٹوں کو ابھی فرائض سے روک دیا گیا ہے۔

ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کی گئی ہے ، بیان میں کہا گیا ہے یہ واقعہ دونوں کے درمیان غلط فہمی کا نتیجہ تھا تاہم اس کو دوستانہ طور پر حل کرلیا گیا ہے ۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے تک دونوں پائلٹس کو ڈیوٹٰ سے ہٹادیا گیا ہے۔ ایئرلائن کی پہلی ترجیح اپنے مہمانوں، عملے اور ان کے اثاثے کا تحفظ ہے اور اس پر کسی بھی کا سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔

Courtesy: Zee News

loading...
loading...