برطانیہ اور کینیڈا میں شدید سردی کی لہر، شہری پریشان

File Photo

File Photo

ٹورنٹو، امریکا ، لندن : دنیا بھر میں خون جمادینے والی سردی سے لوگ پریشان ہیں،ایسے میں امریکا کی مشرقی اور مغربی ریاستوں میں مزید سردی کی پیشگوئی کردی گئی، کینیڈا اور برطانیہ میں بھی سخت سردی کا راج ہے۔

دنیا بھرمیں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔  امریکا کی مشرقی اور وسطی مغربی ریاستوں میں برفباری نے ہر شے منجمد کردی ہے۔

منی سوٹا، پنسلوانیا،نیویارک، مشی گن، بالٹی مور  اور میری لینڈ سمیت متعدد علاقوں میں درجہ حرارت منفی اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا  ہے جہاں  کئی دہائیوں کے ریکارڈ ٹوٹ  گئے ہیں۔

برفباری کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،  نظام زندگی بری طرح متاثر ہورہاہے۔ریسکیو اہلکار سڑکوں پر جمی برف کو ہٹانے میں مصروف ہیں۔

سرد موسم کی شدت کے باعث متعدد فلائٹس بھی تعطل کا شکار ہوگئیں ہیں ۔ ادھر برطانیہ میں سال کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔ جہاں درجہ حرارت منفی تیرہ ڈگری تک ریکارڈ کیاگیا۔

کینیڈا میں شدید  برف باری کے بعد درجہ حرارت سب سے سرد ترین مقام انٹارکٹکا سے بھی نیچے گر گیا ہے۔

loading...
loading...