امریکی صدر ٹرمپ کی سعودی عرب سے تیل کی پیداوار بڑھانے کی درخواست

فائل فوٹو

فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے تیل کی پیداوار بڑھانے کی درخواست کی ہے تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی کمی کو پورا اور قیمتوں میں اضافے پر قابو پایا جا سکے۔

عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے امریکی صدر ٹرمپ بھی پریشان ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے تیل کی پیداوار بڑھانے کی درخواست کی ہے تاکہ عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پایا جا سکے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ان کی درخواست سن لی ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب تیل کی پیداوار میں تقریباً دو ملین بیرل اضافہ کرے گا۔ جس سےتیل کی کمی کو پورا کیا جا سکے گا۔

loading...
loading...