امریکی ریاست میں سردی کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

امریکی ریاست بوسٹن میں سردی کا سوسال سے زائد عرصے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔جبکہ آسٹریلیا  کے شہر سڈنی میں شدید گرمی نے ڈیرے ڈال لئے جہاں گرمی کا  اناسی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

شمالی امریکا میں ریکارڈ سردی نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں۔جہاں برفانی طوفان بم کے بعد ہر شے منجمد ہے۔

بوسٹن میں 1918 کے بعد سے شدید سردی کا ریکارڈ  ٹوٹ گیا ہے۔

نیویارک کے جان ایف کینڈی ایئرپورٹ پر تیز ہوا کے باعث پانی پائپ ٹوٹا تو ایئرپورٹ پر سیلابی صورتحال دیکھنے میں آئی۔ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شمالی اور جنوبی کیرولینا،وسکونسن، کنٹکی،ٹیکساس اور ورجینا میں سردی سے شہری ٹھٹھر رہے ہیں۔

فرانس،پولینڈ میں  برفباری سے نظام زندگی درہم برہم ہے۔

یورپ میں سمندری طوفان ایلے نور سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔

 امریکی نیشنل ویدر سروس نے امریکا  اور کینیڈا کے بعض علاقوں میں درجۂ حرارت منفی 29 ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

ایسے میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شدید گرمی سے شہری پریشان ہیں،جہاں گرمی کا 79 سالہ ریکارڈ ٹوٹا اور گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔

سڈنی میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

loading...
loading...