امریکی خاتون اول گردے کی تکلیف کے سبب اسپتال میں داخل

melania

امریکی خاتونِ اول میلینیا ٹرمپ گردے کی سرجری کے سبب اسپتال میں داخل ہیں۔

امریکی خاتونِ اول منگل کی صبح ایمبولائزیشن کے عمل سے گزریں جو گردے کی تکلیف کا علاج کرتی ہے۔

میلینیا کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیفنی گریشم نے ایک بیان میں کہا کہ ایمبولائزیشن کا عمل کامیاب رہا اور اس میں کوئی پیچیدگی نہیں ہوئی۔

تاہم انہیں صحت یابی تک تقریباً ایک ہفتے اسپتال میں رکھے جانے کا امکان ہے۔

گریشم کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ  اپنی اہلیہ کی سرجری کے دوران وائٹ ہاؤس میں ہی رہے۔ امید کی جارہی ہے صدر ٹرمپ جلد ہی اسپتال کا دورہ کریں گے۔

News.com.au بشکریہ

loading...
loading...