امریکی اخبار نے ٹرمپ کے ٹوئٹ کاسبب جلدباز طبعیت کو قرار دیدیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن ڈی سی:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹوئٹ کو امریکی صدر کی جلد باز طبعیت کو قرار دے دیا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق افغانستان میں روس کی شکست کے بعد امریکا نے خطے کو چھوڑدیاحالات خراب ہوئے تو پاکستان نے اپنی سالمیت کیلئے کچھ اقدامات کیے جو امریکا کو مخالفانہ لگےحالانکہ امریکا نے پاکستان کو اطلاع دیے بغیر اس کی زمین پر کئی حملے کیے۔

اخبار لکھتا ہے کہ پاکستان مخالف بیان پر حیران ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان کے خلاف کھل کر بول رہی تھی۔

لیکن امریکی فیملی کو اغوا کرنے والے حقانی نیٹ ورک کے ارکان تک امریکا کو رسائی نہ دینا۔ ٹرمپ کے اس غصے کی اصل وجہ بنی۔

پاکستان کے  انکار کرنے نے ٹرمپ کو آپے سے باہرکردیااور انہوں نے پاکستان مخالف ٹوئٹ کرڈالی جو ٹرمپ کی پاکستان سے متعلق گزشتہ ٹوئٹ سے بالکل مختلف تھی۔

اس لیے امریکی اخبار نے اس طرح ٹوئٹ کرنے کو ٹرمپ کی جلد باز طبیعت کا عکاس قرار دیااور لکھا کہ اس ٹوئٹ سے کوئی خاص نتیجہ نہیں نکلے گا۔کیونکہ پاکستان نے ٹوئٹ کے خلاف شدید ردعمل دیا ہے۔

loading...
loading...