امریکا کی پاکستان پر ایک بار پھر الزام تراشی

ٖڈینیئل کوٹس-فائل فوٹو

ٖڈینیئل کوٹس-فائل فوٹو

امریکا کی ایک بار پھر پاکستان پر الزام تراشی،ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ڈینیل کوٹس کہتے ہیں پاکستان کے انتہا پسندوں سے تعلقات دنیا کیلئے خطرہ ہیں۔

سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سالانہ اجلاس میں ڈینیئل کوٹس نے الزام لگایا کہ دہشتگرد پاکستان میں قائم محفوظ پناہ گاہوں کو افغانستان اور بھارت  میں حملوں کی منصوبہ بندی کیلئے استعمال کریں گےجو امریکی مفادات کےخلاف ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان  نے طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے سخت رویہ صرف ظاہری طور پراپنایا ہے۔

دوسری جانب  امریکا پاکستان کا نام دہشتگردوں کی معاونت کرنے والے ممالک کی عالمی فہرست میں شامل کرنے کی سازش کررہاہے جس کیلئے آئندہ ہفتے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں امریکا کی جانب سے پیش کی گئی تحریک پر فیصلہ ہوگا۔

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ تحریک کو روکنے کیلئے امریکا، برطانیہ،فرانس اور جرمنی سے رابطے میں ہیں۔

loading...
loading...