امریکا: چینی  تجارتی اشیاء پر ٹیکس لگانے پر غور

tttrump

ٹرمپ انتظامیہ چینی مصنوعات پر مزید ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہی ہے، دو سو ارب ڈالر سے زائد مصنوعات پر ٹیکس دس فیصد سے بڑھاکر پچیس فیصد کیا جانے کا امکان ہے۔

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ جاری ہے اب امریکا چین پر مزید ٹیکس عائد کرنے پر غور کررہاہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر دو سو ارب ڈالر سے زائد  چینی مصنوعات پر ٹیکس دس فیصد سے بڑھاکر پچیس فیصد کئے جانے کا امکان ہے۔

ان مصنوعات میں کیمکلز،اسٹیل ،ایلومینیم سمیت دیگر شامل ہیں۔ دوسری جانب فلوریڈا میں خطاب  کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر ٹیکس عائد کرنے کا دفاع کیا اور کہا کہ  چین امریکی کسانوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

loading...
loading...