امریکا نے پاکستانی امداد کو دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائیوں سے مشروط کردیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن ڈی سی :امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے25 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی پاکستانی امداد کو دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں سے مشروط کردیا۔

امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےواضح کردیا ہے کہ جب تک  پاکستان اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائیاں نہیں کرتا پاکستان کو 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی  فوجی امداد نہیں دی جائے گی۔

 ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ سال ڈو مور کے مطالبے کے تحت فوجی امداد روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ مستقبل میں بہتر تعلقات اور امداد کیلئے  پاکستان کا اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

 جبکہ امریکا پاکستان کے ایسے علاقوں میں جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کا خدشہ ہے وہاں سیکیورٹی کا جائزہ لے گی۔

گزشتہ روز امریکی صدر نے سال نو کے پہلے ٹوئٹ میں پاکستان کو دھمکی دی تھی کہ اب پاکستان کو کوئی امداد نہیں دی جائے گی۔