امریکا میں برفانی طوفان سے نظامِ زندگی مفلوج

فائل فوٹو

فائل فوٹو

امریکا میں برفانی طوفان نے شمال مشرقی ریاستوں میں نظام زندگی مفلوج کردیا۔

برفباری اور طوفانی ہواؤں سے خون جمادینے والی سردی نے امریکا اور چین سمیت مختلف ممالک پر کپکپی طاری کردی۔

امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان بومب سائیکلون کے بعد یخ بستہ ہواؤں کاراج ہے۔

مین ہیٹن، نیو ہمپشائر،،نیو جرسی، میساچیوسٹس اور کنکٹی کٹ سمیت کئی ریاستوں میں اب تک 18انچ برف پڑ چکی ہے۔

ماؤنٹ واشنگٹن میں درجہ حررات منفی 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ورمنٹ میں منفی18 اور بوسٹن میں منفی11 رہا۔

برفباری اور خراب موسم کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم جبکہ متعدد گاڑیاں بھی پھنس گئیں۔

دوسری جانب  جان آف کینڈی ائیر پورٹ پر کویت  ائیر لائن کے دو جہاز بھی آپس میں ٹکرا گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن پرواز منسوخ ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

چین میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہائی ویز بند ہونے سے آمدورفت میں مشکلات درپیش ہیں۔