امریکا اپنی سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کردے: چین

فائل فوٹو

فائل فوٹو

بیجنگ:چین کا کہنا ہے کہ امریکا اپنی سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کردے۔واشنگٹن، بیجنگ سے تعلقات کو مثبت انداز سے دیکھے اور باہمی مستحکم تعلقات سے پوری دنیا کو فائدہ ہوگا۔ 

امریکی صدر کا پہلا اسٹیٹ آف یونین خطاب ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو امریکی اقدار کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔

چین نے امریکی صدر کے خطاب پر سخت ردعمل دیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ ہوا چون ینگ نے کہا کہ امریکا سرد جنگ کی دقیانوسی ذہنیت ترک کردے۔اسی میں دونوں ملکوں کا مفاد وابستہ ہے۔

امریکی صدر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ چین اور روس ‘ہمارے مفادات، ہماری معیشت اور ہماری اقدار کیلئے’ چیلنج بن گئے ہیں۔

ایک روز قبل امریکی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نے بھی الزام عائد کیا کہ چین مسلسل امریکی اثر رسوخ کم کرنے کی کوشش کر رہا ہےاور چینی اقدامات کی بڑی شہادتیں موجود ہیں۔

loading...
loading...