امریکا:بدترین سیلاب کا سامنا، نظام زندگی درہم برہم

File Photo

File Photo

ہیوسٹن : امریکی ریاست بوسٹن  کو  برفانی طوفان بم  کے باعث تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے، پندرہ فٹ پانی سے پوری ریاست ڈوب گئی ہے، میساچوسٹس میں بھی سیلابی صورتحال ہے، دوسری جانب بوسٹن، نیویارک اور نیو جرسی میں اسکول بند ہیں، جبکہ پورے امریکا میں چار ہزار سے زائد  پروازیں  منسوخ کردی گئی ہیں۔ اب تک اٹھارہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکا میں برفانی طوفان بم  نے تباہی مچادی۔ ریاست بوسٹن برفانی طوفان کے  بعد ڈوب گئی،انیس سو اٹھہتر کے بعد  سے ریکارڈ   پندرہ فٹ برفیلا پانی کھڑا ہوگیا   سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

 ریاست مسیاچوسٹس میں بھی سیلابی  صورتحال ہے، دونوں ریاستوں  میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے، گاڑیاں پانی میں پھنسی ہوئی ہیں۔

طوفان کے باعث شمال مشرقی اور جنوب مشرقی ریاستیں برف سے ڈھک گئیں ہیں،ایسے میں محکمہ موسمیات نے  سرد ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔

میساچوسٹس،فلوریڈا،جارجیا، ورجینیا اور شمالی کیرولینا میں ایمرجنسی نافذ ہے،جبکہ نیویارک، نیوجرسی او   بوسٹن میں اسکول بھی بند ہیں۔

امریکا بھر میں چار ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔  ایمسٹرڈیم، جان ایف کینیڈی  سمیت متعدد ایئرپورٹس بند ہیں۔
جنکہ  دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے کو خراب موسم کے  باعث  نیویارک کے جان ایف کینڈی ایئرپورٹ کے بجائے اسٹیورٹ ایئرپورٹ پر اتارنا پڑا، امریکا بھر میں ہزاروں افراد بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں۔

loading...
loading...