امارات میں عید کا چاند نظر آگیا

uaeimage

امارات میں شوال المکرم  کا چاند نظر آگیا ہے اور یعنی  وہاں پر کل عید الفطر منائی جائیگی ۔

انٹرنیشنل آسٹرولوجی سینٹر کے مطابق عید الفطر کے چاند کی شہادت جبل ہفت سے موصول ہوئی ہے ۔ خلیجی جریدے کے مطابق عید کا چاند فلکیات کی تکنیک کے ذریعے مشاہدہ کیا گیا ہے تاہم یہ عام آنکھ سے نظر نہیں آسکتا۔

تاہم عید کے حوالے سے حتمی اعلان امارات کی متعلقہ کمیٹی کی جانب سے کیا جائیگا جس کا اجلاس مقامی وقت کے مطابق مغرب کے بعد ہوگا اور  وہی اس حوالے سے حتمی فیصلہ لیگی۔

متحدہ عرب امارات میں پہلے ہی اتوار تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

ادھر پاکستان میں بھی عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے شہادتیں موصول نہیں ہوئی ہیں۔

Source: Khaleej Times 

loading...
loading...