اسرائیل نے فلسطین کی بہادر لڑکی پر فرد جرم عائد کردی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

فلسطین کی بہادر لڑکی احید تمیمی اسرائیل کیلئے خوف کی علامت بن گئی، غاصب اسرائیلی فوج کے سامنے ڈٹ جانے والی تمیمی پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

سرائیلی فوج نے پہلے  تمیمی کو گرفتار کیا اور اب اس پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

تمیمی پر اسرائیلی فوج پر حملے اور پتھراؤ سمیت 12 الزامات لگائے گئے ہیں۔

یہی نہیں اسرائیلی فوج نے تمیمی کی والدہ اور کزن کو بھی حراست میں لیا ہوا ہے۔

اس  بہادر لڑکی نے  امریکی صدر کے متنازع فیصلے کے بعد مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوجی اہلکار کو دھکا دیا تھا جبکہ دوسرے کو تھپڑ دے مارا تھا۔

پندرہ دسمبر کو بنائی گئی ویڈیو  کے بعد تمیمی دنیا بھر میں بہادر لڑکی کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آئی، جسے اسرائیلی فوج برداشت نہ کرسکی۔