آصفہ قتل کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے سماعت 28اپریل تک ملتوی کردی

اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی آٹھ سالہ آصفہ بانو-فائل فوٹو

اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی آٹھ سالہ آصفہ بانو-فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سپریم کورٹ نےننھی آصفہ ریپ اورقتل کیس سماعت28اپریل تک ملتوی کردی۔

مقبوضہ کشمیر کی ننھی آصفہ سے ریپ اورقتل کے معاملے کی سماعت بھارتی سپریم کورٹ مجسٹریٹ میں ہوئی۔

عدالت نےملزمان کوچارج شیٹ کی کاپی فراہم کرنےکاحکم دیتے ہوئے سماعت28اپریل تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب آصفہ کے والد کی جانب سے دائردرخواست پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کیس کو مقبوضہ کشمیرسے باہر منتقل کردیا۔

ساتھ ہی اہلخانہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔

سپریم کورٹ نے معاملے پر کٹھ پتلی قیادت کو نوٹس بھی جاری کردیا۔

ادھر آصفہ کیس کی وکیل دپیکاراجوت کا کہنا تھا کہ اُنہیں بھی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ جموں بار اور ہندو انتہا پسند اُن پرکیس چھوڑنے کیلئے دباؤڈال رہے ہیں۔

loading...
loading...