آبِ زم زم کے حوالے سے بڑی خبر، شاہ سلمان نے نوٹس لے لیا

Untitled-1

مکہ مکرمہ: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ آب زم زم کی حفاظت کی جائے، آب زم زم کا ذائقہ بدلا بدلا ہے، کیا انتظامیہ کچھ ملاوٹ کر رہی ہے؟

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہِ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کو ٹیلیفون کرکے دریافت کیا کہ کیا آپ لوگ آب زم زم میں کوئی اور چیز شامل کر رہے ہو؟ اسکا ذائقہ بدلا بدلا لگ رہا ہے۔

ژاہ سلمان نے حکم جاری کیا کہ  آب زم زم کی حفاظت کی جائے۔ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مکہ مکرمہ میں سالانہ ابلاغی ملاقات کے موقع پر اعلان کیا کہ آب زم زم سبیل کے حوالے سے نیا منصوبہ نافذ کیا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں آب زم زم ہر ایک کی دسترس میں اور علامتی قیمت پر دستیاب ہوگا۔ بلیک مارکیٹ اور ملاوٹی زم زم کے خاتمے کیلئے نیا انتظام کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ آب زم زم کے کین مختلف سائز اور حجم کے ہونگے۔


loading...
loading...