اونچے مقامات پر رہناامراض قلب کے خطرات کم کرتا ہے: تحقیق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

وہ لوگ جو اونچے مقامات پر رہتے ہیں ان میں امراض قلب، اسٹروکس اور ذیابیطس لاحق ہونے کے خطرات کم ہوتے ہیں۔

نئی تحقیق کے مطابق جس جگہ آپ رہتے ہیں وہاں کا جغرافیہ آپ میں ان بیماریوں کے خدشے میں شراکت  اداکرتا ہے۔

میٹابولک سینڈروم ہائی بلڈ پریشر ، ذیابیطس اور کولیسٹرول کے مجموعے کیلئے ایک میڈیکل اصطلاح ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کمر کے گرد موجود زیادہ چربی صحت کیلئے سنجیدہ مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

موٹاپے، تمباکو نوشی اوربڑھتی ہوئی غیر فعال طرز زندگی کاسبب میٹابولک سنڈروم کوزیادہ قراردیا جا رہاتھا اور یہ بات کم جانی جاتی تھی کہ ہمارے ماحول کا بھی ہم پر اثر ہو سکتا ہے۔

محققین نے ایک اسپینش پروجیکٹ کے اعداد و شمار استعمال کیے ، جہاں شرکا 1999سے رضا کارانہ طور پر اپنے صحت کے متعلق معلومات سال میں دو بار جمع کرا رہے ہیں۔

ابتدائی طور پر ہزاروں صحت مند شرکا کی معلومات پر میٹابولک سنڈروم کی نمو کی ان کی رہائش کی اونچائی کے حوالے سے تحقیق کی گئی۔

نتیجے ( جرنل فرنٹیئر ان فزیولوجی میں شائع ہونے والے)صاف ظاہر تھے۔ جتنے اونچےمقام پر  رہائش تھی، اتنے ہی کم میٹابولک سنڈروم کی نمو کے امکانات تھے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

loading...
loading...