پاکستان کا نیسلن منڈیلا: سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

pak

کیا آصف زرداری پاکستان کے نیلسن منڈیلا ہیں؟ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کی جانب سے آویزاں کی گئی تصاویر نے سوشل میڈیا پرنئی بحث چھیڑ دی۔

سابق صدر آصف زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں 10جنوری کو گرفتار کیا گیا۔ جس کے بعد سے پی پی کارکنان نے مختلف شہروں میں آصف زرداری کی تصویریں آویزاں کیں ہیں جس پر لکھا ہے ‘پاکستان کا نیلسن مندیلا’۔

پی پی کارکنان کی جانب سےلگائی جانے والی ان تصاویر نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

کچھ لوگ اس کے حق میں جبکہ کچھ اس معاملے پر طنز کرتے نظر آرہے ہیں۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے تصویر ٹوئٹرپر پوسٹ کرتے ہوئے کہا عنوان دیجئے۔

ممبر صوبائی اسمبلی مومنہ باسط نے کہا یہ دن بھی آنے تھے۔

 

ایک صارف نے لکھا انہیں پاکستان کا نیلسن منڈیلا قرار دینے کی ضرورت کیوں پڑگئی؟ اپنی شناخت خود بنائیں  تاکہ  لوگ آپ  کو سنہرے حروف میں یاد کریں ‘پاکستان کا زرداری’۔

loading...
loading...