آج کا دن کیسا رہے گا؟ 12 اکتوبر 2018

Today1

حمل (Mar21-Apr19)

آج آپ کو اپنے ساتھ کسی کام کرنے والے شخص یا شراکت دار کے ساتھ ہونے والے بحث و مباحثہ کی وجہ سے سخت غصہ آسکتا ہے، ایسے میں آپ کے ذہنی تناؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے اور آپ میں پیدا ہونے والی بے چینی بھی آپ کو موجودہ حالات سے بیزار کرسکتی ہے۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کو مالی معاملات میں بہتری لانے کے مواقع میسر آسکیں گے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے پرانے معاملات کو بھی باآسانی طے کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج دنیاداری کے کاموں میں الجھنے کے بجائے اپنے پیاروں کی جانب بھی اپنی توجہ کو مبذول رکھیں۔

 (May21-June21) جوزا

آج اپنی موجودہ مشکلات اور حالات کی جانب سے پیدا کردہ رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لئے اپنے صبر و تحمل اور ضبط کو استعمال میں لاکر کامیابی حاصل کرسکیں گے۔ فرائض کی ادائیگی اور ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے ارد گرد افراد کے ساتھ کسی قسم کی گرم مزاجی سے کام لینے کی کوشش نہ کریں۔

 (June22-July22) سرطان

آج کسی ایسے منصوبے کے بارے میں اہم اطلاع مل سکے گی جسے عرصہ قبل آپ نے طے کیا ہوا تھا اور اب آپ اسے مکمل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم اپنی قابلیت کو منوانے کے لئے دوسروں کی صلاحیتوں سے انکار اور برتری قائم رکھنے کے لئے دوسروں کی بے عزتی کرنے سے گریز کریں۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کی اپنی ذاتی آزادی کے بارے میں کی گئی باتیں اور عملی اقدامات کی وجہ سے آپ کے شریک حیات کو کوئی الجھن یا غلط فہمی ہوسکتی ہے اس کے علاوہ آپ کے طریقہ کار پر بھی بہت سے بہت سے افراد کو آپ سے شکایت ہوسکتی ہے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج کسی بات پر جھگڑا ہونے سے پورا خاندان ذہنی دباؤ کا شکار ہوسکتا ہے، آپ کو اپنی گھریلو ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے علاوہ اپنی شریک حیات کی ضرورتوں کا بھی خاص خیال رکھنا ہوگا۔ اس کے علاوہ آج اپنی شریک حیات یا اہل خانہ سے بحث و تکرار بھی ہوسکتی ہے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج اگر آپ نے اپنی تنقیدی صلاحیت کا بہترین اور مثبت استعمال کیا تو آپ کے مالی معاملات یقینی انداز میں حل ہوسکیں گے جبکہ کئی ایک کامیابیاں بھی حاصل ہوسکتی ہیں۔ اپنے دوست اور ساتھ کام کرنے والے افراد کے علاوہ اپنی شریک حیات کے ساتھ بات چیت میں محتاط رہیں کیونکہ جھگڑے کا امکان ہے۔

 (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ کو صحت سے متعلقہ معمول سے ہٹ کر کچھ مسائل پیش آسکتے ہیں اس لئے اپنی صحت پر لازمی توجہ دیں۔ اپنے جاری منصوبوں اور ادارے کی جانب سے آپ کو معقول رقم کا حصول ممکن ہوسکتا ہے لیکن اپنے پیاروں سے اس رقم کے خرچ کرنے پر بحث و مباحثہ نہ کریں ورنہ جھگڑا ہوسکتا ہے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج اپنے معمول کی سرگرمیوں سے ہٹ کر ایک ساتھ کئی کام شروع کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح تو آپ کو کوئی کامیابی مل سکے گی اور نہ ہی کوئی کام مکمل ہوسکے گا، دوپہر کے بعد بہتر محسوس کریں گے اور اپنا وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کی کوشش کریں گے۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج دوسروں کے بتائے ہوئے کسی منصوبے کو آزمانے کی خاطر اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے سے گریز کریں اور اس کے بجائے اپنی خفیہ یا قدرتی صلاحیتوں سے کام لینے کی کوشش کریں کامیابی، پیسہ اور عزت کما سکیں گے۔ کسی کاروباری دورے کی وجہ سے مالی خوشحالی کا مزہ بھی چکھ سکیں گے۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کو اپنی ذیادہ تر توجہ اپنے گھریلو معمالات کو طے کرنے پر ہی مرکوز رکھنی چاہیئے کیونکہ آپ کی جذباتی زندگی میں تو سب طرح سے خیریت ہی ہوگی۔ علاوہ ازیں اگر آپ چاہیں گے تو آپ کے پیارے آپ کے تمام مسائل کو حل کرنے میں آپ کا ساتھ دے سکیں گے۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنی صحت میں پیدا ہونے والی معمولی خرابی کی وجہ سے کسی کاروبارہ دورے کو ملتوی کرسکتے ہیں لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ آپ اپنی غذا میں معمولی سی تبدیلی لاکر اس معاملے کو ٹھیک کرسکتے ہیں اور شام تک آپ کی طبیعت بالکل ٹھیک ہوسکے گی۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...