موٹے لوگ فالج اور ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں

-Huffington Post Canada

-Huffington Post Canada

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج موٹاپے سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، غیرمتوازن غذا، بداحتیاطی، بے وقت کھانا اور ورزش نہ کرنا موٹاپے کا باعث بنتے ہیں۔ اگر موٹاپے سے بچنے کے لئے احتیاط نہ کی جائے تو گردے ناکارہ ہو سکتے ہیں۔

فاسٹ فوڈکااستعمال، ورزش نہ کرنا اور میٹھی اشیا کا زیادہ استعمال موٹاپے میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ موٹاپا بیماری بھی ہے، بے احتیاطی سے شوگرکا مرض لاحق ہونے کا خطرہ ہوسکتاہے۔

موٹاپے کی وجوہات میں لا ئف اسٹائل کا سب سے اہم کردار ہے،  گھنٹوں بیٹھے رہنا بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتاہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطا بق دنیا بھر میں تیس ملین لوگ موٹاپے کا شکارہیں۔

موٹاپے سے بچنا اور صحت مند رہنا ہے تو ورزش کریں، کھانے پینے میں احتیاط برتیں، ورنہ فالج اور ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔

ماہرین کہتے ہیں احتیاطی تدابیر سے ان خطرناک بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔



loading...
loading...