اے ٹی ایم فراڈ، چوروں سے کیسے بچیں ۔ ۔ ۔؟

Allied-Bank-ATM

آج کل لوگ کیش کی جگہ کارڈ کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں  اور اسی وجہ سے  بہت سے لوگوں کے ساتھ فراڈ  ہوجا تا ہے ،آئے دن فراڈئیے عوام  کو نئے نئے  طریقے سے بیوقوف  بناتے ہیں ۔

لہٰذا یہ چند  تجاویز ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنے آپ کو  بنک فراڈسے بچا سکتے ہیں۔

atm using

اے ٹی ایم کا  استعمال

اے ٹی ایم کو استعمال کرتے وقت  کی بورڈ کو ہاتھ کی مدد سے چھپالیں اور پن ڈالتے وقت 4 بٹن کی جگہ 6یا 7 بٹن کا استعمال کریں  اس عمل سے  فراڈ کرنے والے کو  کوڈ   کا اندازہ نہیں ہوسکے گا اور آپ فراڈ سے بچ جائیں گے۔

ATM-cash-point

بنک میں موجود اے ٹی ایم کا استعمال

بنک میں نگرانی کے لیے خفیہ کیمرے  نصب ہوتے ہیں اور  ہیکر ز کے لیے بنک میں گیجٹ نصب کرنا ممکن نہیں ہے اگر کوئی شخص گیجٹ نصب کرنے کی کوشش بھی کرے گا تو کیمرے کی آنکھ اسے پکڑ لے گی لہٰذا بنک میں موجود اے ٹی ایم کا استعمال  آپ کے لئے  محفوظ  اور  مناسب ہے ۔

shoping

خریداری کرتے وقت   اے ٹی ایم کا استعمال

خریداری کرتے وقت   اے ٹی ایم کارڈ کو ہاتھ میں ذیادہ دیر تک نہیں پکڑیں ،فراڈ کرنے والا  آپ کے آس پاس بھی کھڑا ہوسکتا ہے اور اس موقع کا فائدہ اٹھا کر وہ آپ کے کارڈ کی تصاویر  محفوظ کرسکتا ہے اور پھر آپ کے کارڈ کا غلط استعمال بھی کرسکتا ہے ۔اس لئے اپنا کارڈ رقم کی ادائیگی کت وقت ہی نکالے۔

tape card

اے ٹی ایم کارڈ پر موجود تصدیقی کوڈ

اے ٹی ایم کارڈ کے پیچھے ایک تصدیقی کوڈ ہوتا ہے ،اس کوڈ کو آپ کسی اسٹیکر یہ چپکنے والی ٹیپ سے چھپا لیں  تاکہ کوئی بھی آپ کا کوڈ نہ دیکھ سکے اور آپ کا اکاونٹ محفوظ رہے۔

internet banking

انٹرنیٹ بینکنگ

انٹرنیٹ بینکنگ کرتے وقت  اس چیز کو اچھی طرح دیکھ لیں کے کوئی آپ پر نظر تو نہیں رکھ رہا ہے اور جہا ں آپ بیٹھے ہیں وہ جگہ کتنی محفوظ ہے ، انٹرنیٹ بینکنگ کرتے وقت بہترین جگہ آپ کا گھر ہے لہٰذا  گھر سے ہی انٹرنیٹ بینکنگکا استعمال کریں ۔

loading...
loading...