آج کا دن کیسا رہے گا؟ 10 اکتوبر 2018

Today1

حمل (Mar21-Apr19)

آج اپنے طے شدہ شیڈول پر عمل پیرا ہونے میں حائل بہت سی غیرمتوقع اور خفیہ رکاوٹیں سامنے آنے سے آپ کو سخت بیزاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ اپنے جاری منصوبوں سے فوری طور پر کسی مالی مفاد کی توقع نہیں رکھنی چاہیئے کیونکہ نتائج سامنے آنے سے آپ مزید پریشان ہوسکتے ہیں۔

ثور (April20-May20)

آج اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد سے بحث و تکرار کرنے سے گریز کریں ورنہ تلخ صورتحال جنم لے سکے گی۔ اپنے جذبات پر قابو رکھ کر متحمل مزاجی سے کام لینے کے علاوہ اپنے معاملات کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں۔ اپنے قریبی افراد کی باتوں پر توجہ دے کر خود کو پرسکون بنانے کی کوشش کریں۔

 (May21-June21) جوزا

آج بہت سے افراد آپ کے خیالات سے اختلاف رائے کا اظہار کرنے میں کسی رو رعایت سے کام نہ لیں گے جس کی وجہ سے آپ کو سخت ذہنی الجھن ہوسکتی ہے۔ کسی نئے منصوبے کی شروعات کرنے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی ایسا کام کرنے کی جانب اپنی توجہ مبذول کریں۔

 (June22-July22) سرطان

آج اپنے کاروباری شراکت دار کے ساتھ ہونے والے بحث و مباحثہ کی وجہ سے آپ کو سخت ذہنی اذیت کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ باہمی اعتماد کی کمی ہوسکتی ہے یا یہ بھی ممکن ہے کہ آپ اپنے خیالات میں پیدا ہونے والی الجھنوں کو بروقت ختم کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں گے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج اپنے پیش نظر منصوبوں میں اچانک اور غیرمتوقع تبدیلی ہونے کی وجہ سے آپ کو بہت زیادہ پریشانی ہوسکتی ہے اور ممکنہ طور پر آپ کو اپنے معمول کے کاموں کی انجام دہی کے لئے نتحرک کرنا مشکل ہوجائے گا۔ خود کو پریشان نہ ہونے دیں کیونکہ یہ معاملات ملتوی ہورہے ہیں منسوخ نہیں ہورہے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج ذہنی دباؤ کی وجہ سے اپنے اردگرد رونما ہونے والے کئی اہم مسائل سے نمٹنا آپ کے لئے آسان نہ ہوگا جبکہ اپنے ساتھ کام کرنے والے کاروباری افراد اور شراکت دار سے غلط فہمیاں پیدا ہونے کی وجہ سے موجودہ حالات تلخی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ کو اپنی اوقات سے بڑھ کر ذمہ داریاں قبول نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ انہیں نبھانا ناممکن نہ ہوگا۔ آج آپ کو اپنے معمولات سے ہٹ کر کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمیوں میں حصہ نہیں لینا چاہیئے ورنہ مالی نقصان کا اندیشہ حقیقت بن سکتا ہے۔

 (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ کو ایسی سرگرمیوں سے احتراز کرنا ہوگا جس میں آپ کو اپنی خاص توجہ مبذول رکھنے کے علاوہ مصلحت پسندی سے بھی کام لینا پڑے۔ آج اپنے پیاروں کی جانب سے آپ کو ایسا تحفہ موصول ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا موڈ بہت خوشگوار ہوجائے گا۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کو اپنے جذبات پر قابو رکھنا ہوگا ورنہ آپ کسی ایسی پیچیدہ صورتحال میں مبتلا ہوسکتے ہیں کہ جس سے باہر نکلنے میں آپ کو بہت زیادہ محنت کرنا پڑے گی اور ان جذبات کا دائرہ اثر آپ کے گھر اور کاروباری حلقے تک پھیل سکتا ہے۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کو متحرک ہونے کے لئے توانائی کی کمی کا احساس ہوگا جبکہ اپنے پیاروں سے تعلقات اور روابط آپ کا حوصلہ بڑھانے کے لئے اہم کردار کے حامل ہوں گے۔ دوسروں سے لین دین میں کسی رعایت سے کام لے کر اپنا نقصان کرنے سے بچیں کیونکہ آپ کی ذات اعلیٰ مقام حامل ہوگی۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کے مزاج میں پیدا ہونے والی تلخی اپنے کسی پیارے کی موجودگی کی وجہ سے ہی ختم ہوسکے گی جبکہ اپنی محبت بھری زندگی کو متحرک رکھنے میں کامیاب رہیں گے۔ آج آپ کو آرام کرنے کے علاوہ اپنے اہل خانہ اور گھریلو استعمال کی اشیاء پر بھی توجہ مبذول رکھنی ہوگی۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج دوسروں کے بارے میں طے شدہ امور کو ترقی دینے اور آگے بڑھانے میں آپ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔ اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران  بات چیت میں تلخی پیدا ہونے کے ڈر سے محتاط رہیں اور دوسروں کے ذاتی امور یا ان کی ذات پر کوئی سخت تبصرہ کرنے سے گریز کریں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...