آج کا دن کیسا رہے گا؟ 8 اکتوبر 2018

Today1

حمل (Mar21-Apr19)

آج صبح میں ہی آپ کوئی ایسا فیصلہ کرسکیں گے جس سے سارے دن کا طے شدہ شیڈول تبدیل ہوکر رہ جائے گا۔ ممکنہ طور پر آپ کسی تقریب میں شرکت کی تیاری میں مصروف ہوسکتے ہیں لیکن اس معاملے میں کچھ مالی رکاوٹیں سامنے آنے کی وجہ سے آپ کو وقتی مشکل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

ثور (April20-May20)

آج اپنے تمام تر امور کی انجام دہی اور تکمیل میں اپنے آپ کو متوازن رکھنا ہی ضروری ہوگا اور اس بات کا اطلاق اپنی تمام تر سرگرمیوں پر کرنا ہوگا۔ اپنے مالی لین دین کے بارے میں کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں لیکن اپنا ریکارڈ ضرور محفوظ رکھیں تاکہ مستقبل میں ہونے والی کسی بھی ممکنہ بدمزگی سے خود کو بچا سکیں۔

 (May21-June21) جوزا

آج اپنے طویل المدتی منصوبوں کو تکمیل کی منزل تک پہنچانے کی کوشش کریں چاہے اس کے لئے کوئی طے شدہ پروگرام ہی کیوں نہ چھوڑنا پڑے۔ اپنی شریک حیات کے ہمراہ اپنے عزیز و اقارب کے ہاں چکر لگ سکتا ہے جس سے آپ تازہ دم اور پرسکون ہوسکیں گے۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ کے پاس بہترین موقع بھی ہے اور اس قابل بھی ہیں کہ اپنے بارے میں غیر معمولی اہمیت کے حامل فیصلے کرسکیں اور یقینی طور پر جب یہ فیصلے دوسرے کی نظر سے گزریں گے تو آپ کے بارے میں تعریفی کلمات ان کے منہ سے نکل ہی جائیں گے اور داد و تحصیل کے پھول نچھاور ہوسکیں گے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج اپنے طویل المدتی منصوبوں کی تکمیل یا انہیں آگے بڑھانے کے لئے کسی قسم کی نئی سرمایہ کاری کا پروگرام بناسکیں گے۔ آج آپ کی سچائی کی تعریف کی جاسکے گی اور کوئی ایک ایسا بھی ہوگا جسے آپ کی راہنمائی کی ضرورت بھی ہوگی جبکہ وہ دل جان سے آپ پر فدا بھی ہوگا جس کا اظہار کرکے وہ آپ کا دل جیت سکتا ہے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج اپنے ستاروں کے مثبت سے سے فائدہ اٹھانے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ موجودہ مواقع سے بہترین نتائج حاصل کرنے کی جانب بھی خاص توجہ دینا ہوگی۔ آج پیدا ہونے والے وسائل کی وجہ سے آپ اپنے مؤخر شدہ منصوبوں کو تکمیل کی منزل تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کرسکیں گے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ کو اپنی ذرائع آمدنی بڑھانے کے مواقع میسر آسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج صبح ہی میں آپ کو کہیں سے ایک خاص معقول رقم کا حصول ممکن ہوسکتا ہے یہ رقم آپ کی مالی حالت کو بہتر بنانے میں خصوصی کردار ادا کرے گی۔

 (Oct23-Nov21) عقرب

اپنے مستقبل کے منصوبوں کی تیاری، اپنے جاری منصوبوں میں بہتری اور کسی بھی نئی سرمایہ کاری کے لئے آج کا دن مددگار ثابت ہوسکے گا۔ آج آپ کو کہیں سے ممکنہ معقول رقم موصول ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ جو کام ابھی حال میں آپ نے شروع کیا تھا اسے بھی مکمل کرنے میں کامیابی کا حصول ممکن ہوسکتا ہے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کو اپنے بارے میں جو بھی کرنا ہے کر گزریں اور ستاروں کی معاونت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں لیکن ایک احتیاط لازمی کریں کہ اپنے کسی بھی دوست کو خود سے دور نہ کریں ورنہ مشکل پیدا ہوسکتی ہے۔ شام میں کسی نئی کامیابی کے بارے میں تازہ ترین اطلاع مل سکے گی۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کو ایسے تمام معاملات سے دور رہنا ہوگا جن میں کسی بھی قسم کی مصلحت پسندی یا سیاست کاری کی ضرورت ہوگی اور ممکنہ طور پر آپ کو دوسروں کے رویوں کو سمجھنے میں بھی وقت صرف کرنا ہوگا لیکن شاید اپنی توجہ کو عمیق معاملات پر مبذول کرنا آپ کے لئے ممکن نہ ہوسکے۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج بہت سے مسائل اور معاملات کو ایک ہی وقت میں ایک ساتھ نمٹانے میں آپ کو کامیابی نہ مل سکے گی جس سے آپ کے گھریلو معاملات میں خاصی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ اگر آپ پرعزم رہے اور حقیقی خیالات کو بروئے کار لائے تو یقینی طور پر آپ کامیاب بھی ہوسکیں گے۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کی تخلیقی صلاحیتیں آپ کو فنکارانہ سرگرمیوں کے لئے پر جوش اور سرگرم عمل کرسکیں گی۔ آج اگر کسی قسم کے نئے کاروباری اور پیشہ وارانہ امور کی شروعات کرنے کا موقع ملے تو اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ اس کے علاوہ آج آپ کے داست بھی آپ سے ملنے آسکتے ہیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

loading...
loading...