آج کا دن کیسا رہے گا؟ 28ستمبر2018

Today11

حمل(Aries)

آج آپ کو اپنے سینیئرز کی وجہ سے اپنا شیڈول مکمل طور پر تبدیل کرنا ہوگا لیکن خود کو کسی بھی قسم کے ذہنی دباؤ کا شکار نہ بنائیں کیونکہ یہ سب کی سب عارضی کیفیات ہیں اور بہت ہی جلد ختم ہوجائیں گی اسی لئے کسی بھی قسم کی فکر نہ کریں اور انجوائے کریں۔

ثور(Taurus)

آج آپ کے ستارے یہ بتارہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے جذباتی اور مالی شعبے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی وجہ سے آپ سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہوسکتے ہیں ایسے میں اپنے اوسان کو بحال رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کے ذہنی دباؤ کا شکار نہ ہوں۔

جوزا (Gemini)

آج کسی اہم ترین مالی منصوبے کی بہتری کے لئے طے شدہ ملاقات منسوخ ہوجانے کی وجہ سے آپ کو سخت غصہ آ سکتا ہے اور ممکنہ طور پر آپ کو ذہنی دباؤ کاسامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔ ایسے میں اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے ہر پیچیدہ صورتحال کا سامنا کریں۔

سرطان (Cancer)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج صبح سویرے ہی آپکے کسی دوست کی جانب سے بز زبانی کی وجہ سے آپ کا دل ٹوٹ سکتا ہے اور ذہنی تناؤ کا شکار بھی ہوسکتے ہیں لیکن آپ کو اپنے حوصلے جواں رکھتے ہوئے اپنے اہداف پر ہی توجہ دینی چاہیئے۔

اسد (Leo)

آج آپ کے ستارے اس بات کو ظاہر کررہے ہیں کہ آج آپ کا دل اپنے کسی کاروباری شراکت دار کی بد دیانتی کی وجہ سےدکھ سکتا ہے اور آپ کو ایسا محسوس ہوگا کہ جیسے آپ پر بد اعتمادی کی گئی ہے یا آپ کو بے ایمان سمجھا جائے گا اور اسی کی وجہ سے آپ کچھ الگ فیصلے کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے کسی عزیز کی بیماری کی خبر پریشانی میں مبتلا کرسکتی ہے جبکہ خود کو تناؤ سے بچانے اور اپنے اہداف کے حصول میں اپنی توجہ کوششوں پر ہی مبذول رکھیں تاکہ آپ کو کامیابی نصیب ہوسکے۔

میزان (Libra)

آج آپ اپنے تمام اہم امور اور کاروباری ملاقاتوں کو ملتوی کرنا چاہیں گے جبکہ کچھ اور نئے اہم افراد کے ساتھ ملاقاتوں کا نیا شیڈول مرتب ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ اپنے کسی عزیز کی تعلیمی ضروریات کے لئے آپ کو کچھ رقم ادھار کے طور پر بھی دینا ہوگی۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ میں بدمزاجی اور بے زاری کی کیفیات اپنے نقطہ عروج پر ہونے کی وجہ سے آپ کو ہر چیز بری لگے گی جبکہ آپ دوسروں پر بے جا تنقید کے نشتر برسانے میں بھی کوئی لحاظ نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کے پیار و محبت کے تعلقات بھی تناؤ کا شکار رہیں گے۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کے ستارے اس بات کا عندیہ دے رہے ہیں کہ آج آپ اپنے ساتھی سے کوئی بھی خوشگوار خبر سن کر پریشان ضرور ہوسکتے ہیں لیکن دوسرے کے سامنے اظہار کرکے انہیں بھی پریشان کرنے سے بچیں۔ اس کے علاوہ آج بات چیت میں بھی محتاط رہیں۔

جدی (Capricorn)

آج ستاروں کے اثرات کی وجہ سے کچھ انجانے معاملات سامنے آنے سے آپ کے پیار بھرے رشتے متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ اپنے دوستوں کے ساتھ طے شدہ ملاقاتیں منسوخ ہونے کی وجہ سے باہمی تعلقات میں بھی دراڑیں پڑسکتی ہیں۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کے ستاروں کے منفی اثرات کے باعچ آپ میں بدمزاجی اور بے چینی کے جذبات پروان چڑھ سکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو دوسروں سے لین دین حتیٰ کہ کسی بھی طرح کی بات چیت کرنے کو بھی دل نہیں چاہے گا اور آپ سخت غصے کا شکار رہیں گے۔

حوت (Pisces)

آج اپنے گھر میں کسی بھی قسم کی تبدیلی لانے کی سوچ کے باعث آپ میں اور آپ کی شریک حیات میں اختلاف پیدا ہوسکتا ہے اور یہ اختلاف کسی قسم کے جھگڑے کی ابتدائ بھی بن سکتا ہے۔ اسی لئے آپ کو اپنے غصے اور جذبات پر قابو پاکر خود کو نارمل کرنا ہوگا۔

نوٹ: یہ محض تفریحی بنیادوں پر پیش کیاگیا ہے۔ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

loading...
loading...