آج کا دن کیسا رہے گا؟22ستمبر2018

Today12

حمل(Aries)
آج کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے آپ کے بہت سے معاملات سلجھ سکتے ہیں، جس میں آپ کے پیار محبت کے معاملات سر فہرست ہیں آج کسی معاملے میں عملی مدد کی ضرورت ہو تو مخلص رشتے داروں کو فراموش نہ کریں۔

ثور(Taurus)
آج اکر آپ کوئی قیمتی چیز خریدنا چاہ رہے ہیں تو یقینی طور پر ایسا کر سکتے ہیں۔آج کسی سفر پر جانے کے لئے بھی خود کو تیار کر سکتے ہیں بس اپبت تمام تر معاملات میں جلد بازی کا عنصر نکال دینا چاہئے ورنہ غلطیاں باقی رہ جائیں گی۔

جوزا (Gemini)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کسی ایسے کاروبار کو شروع کرنے کا خطرہ مول لینے کی کوشش کررہے ہیں جو مستقبل میں آپ کے لئے ایک انتہائی مضبوط سہارا ثابت ہوسکے گا اور اس کی وجہ سے آپ کو بہت سے مالی فوائد بھی حاصل ہوسکیں گے۔

سرطان (Cancer)
آج آپ کے ستارے اس بات کا اظہار کررہے ہیں کہ آج اگر آپ اپنی توجہ کو مناسب انداز میں اپنے اہداف کے حصول میں مرتکز کر پائے تو اس بات کو سمجھ لیں کے کامیابی آپ کی جیب میں ہوگی اور اس کی وجہ سے آپ کو بے شمار مفادات کا حصول بھی ممکن ہوپائے گا۔

اسد (Leo)
آج آپ کو کوئی ایسی خبر مل سکتی ہے جس کے بعد آپ کا دنیا داری سے یقین اٹھ جائے گاآپ سب کچھ چھوڑ کر بھی بیٹھ سکتے ہیں ، خبر کے بعد آپ بہت حساس ہو سکتے ہیں۔ اپنے دماغ کو منفی سوچ سے پاک رکھیں ، یاد رکھیں  صرف  اور صرف  بہترین نیت اور حسن اختالق کے ساتھ کئے گئے اقدام کامیابی کا سبب بنتے ہیں۔

سنبلہ (Virgo)
آج آپ کے ستارے اس بات کی وضاحت کررہے ہیں کہ آج اپنے اندر موجود نیکی اور دوسروں کی بہتری کے جذبات کو عملی طور پر متحرک کرنے سے ہی آپ کی سماجی حیثیت اور عزت و وقار میں اضافہ ہوسکے گا جس کے بعد آپ کے قریبی افراد متوجہ ہونے پر مجبور ہوجائیں گے۔

میزان (Libra)
آج اپنے معاملات کو مکمل کرنے کے علاوہ اپنے فرائض کی ادائیگی احسن طریقے سے کرنے میں بھی خاص کامیابی ملنے کے روشن امکانات آپ کے سامنے آسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو عام معمولات سے ہٹ کر کسی نئے منصوبے کے بارے میں منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔

عقرب (Scorpio)
آج آپ کی تمام ترحسیات مکمل طور پر مستعد اور متحرک ہونے کی بناء پر آپ اپنے دستوں کو اپنے فن کے اظہار کے لئے بہترین طریقے بتا سکتے ہیں جنہیں اپنا کر وہ اپنا احساس کمتری ہمیشہ کے لئے کرسکیں گے اور اپنے فن میں آگے بڑھ کر نت نئے انداز اختیار کرکے اپنا سکّہ منوا سکیں گے۔

قوس (Sagittarius)
آج ستارے اس بات کو ظاہر کررہے ہیں کہ آج کا دن معاملات کو نمٹانے، انہیں حل کرنے اور اپنے مسائل عہدہ براء ہونے کے لئے بے حد معاون ثابت ہوسکے گا جبکہ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ بظہر تو آپ کو مشکل پیش آئے اور منفی اثرات حاوی ہوجائیں لیکن بعد میں آپ کو دن کی افادیت کا اندازہ ہوجائے گا۔

جدی (Capricorn)
آج آپ کو اپنے کاروبار میں ملنے والی کامیابی آپ کو طویل المدتی منصوبوں کے لئے سرمایا کاری کرنے کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کرسکے گی۔ اس کے علاوہ آج خاندان میں سے کوئی سینیئر یا تجربے کار فرد آپ کی مدد کے لئے تیار ہوگا اور اس میں آپ کو اپنے پیاروں کی حمایت بھی حاصل ہوگی۔

دلو (Aquarius)
آج دوسروں کے باہمی تعاون اور مبنی برخلوص رویے کی وجہ سے آپ کو اپنے معاملات طے کرنے، اپنے التواء کا شکار منصوبوں پر عمل کرنے اور اپنے مسائل سے جان چھڑانے کی کوششوں میں کامیابی مل سکے گی جس سے آپ کے اپنے عملی اقدامات سے فائدہ اٹھانا ممکن ہوجائے گا۔

حوت (Pisces)
آج ستاروں کی روشنی کی وجہ سے کسی ایسی پیچیدہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کو حل کرنے یا اس سے باہر نکلنے کے لئے آپ کو اپنے وجدان پر اعتماد اور بھروسہ کرنا ہوگا۔ کیونکہ فوری طور پر ایسا کوئی فرد آپ کے رابطے میں نہ آسکے گا جو آپ کی عملی مدد کرنے کا اہل ہو۔

نوٹ: یہ محض تفریحی مقاصد کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

loading...
loading...