آج کا دن کیسارہےگا؟ 19ستمبر2018

Today11

حمل(Aries)
آج آپ دوسروں کے لئے قابل تقلید نظر آسکیں گے جس کی وجہ سے آپ کو اپنی صلاحیتوں کا مناسب اور بہتر استعمال یقینی بناکر اپنے گھریلو معاملات اور کاروباری حالات کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوسکیں گے۔ آج اپنے پیاروں کے بارے میں منفی تبصروں سے گریز کریں۔

ثور(Taurus)

آج اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور بحث و تکرار سے بھی گریز کریں ورنہ آپ کا جھگڑا شروع ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اپنے آپ کو غیر یقینی حالات و واقعات کا شکار بننے سے بچائیں اور اپنے بہترین ذہانت بھرے خیالات کو عملی شکل دینے کی کوشش کریں۔

جوزا (Gemini)

آج اپنے خیالات کا بھرپور طریقے سے اظہار کرنے کی کوششوں میں دوسروں کے جذبات کا خیال رکھیں اور اس کے علاوہ اپنی ترجیحات کا تعین پیشگی بھی فائدہ مند رہے گا۔ آج آپ اپنے کاروباری حالات میں بہتری لانے اور یہی بات اپنی شریک حیات کو سمجھانے میں مصروف ہوسکتے ہیں۔

سرطان (Cancer)

آج آپ کے ستارے اس بات کی خوشخبری سنا رہے ہیں کہ آج آپ کو رقم کمانے کے مواقع میسر آسکیں گے جن کی وجہ سے آپ اپنی زندگی کو اور زیادہ پرسکون اور مطمئن بنا سکیں گے۔ لیکن اس بات کا خیال رکھیں کے ایسے موقع پر کسی اہم فیصلے کو حتمی شکل نہ دیں۔

اسد (Leo)

آج آپ کو اپنے لئے حاصل کردہ بہتر مواقع کا استعمال یقینی بنانا ہوگا جس کی وجہ سے آپ کے حالات مزید بہتر ہوسکیں گے۔ آج آپ کو اچانک بناء کسی تیاری کے کاروباری دورے پر جانا پڑسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کی مالی حالت میں بہتری آسکے گی۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ اپنے مشکل اہداف کے کے حصول کے لئے بہت زیادہ محنت سے کام لے کر ہی کامیابی کا حصول ممکن بنا سکیں گے جبکہ سامنے آنے والے غیر یقینی حالات اور خفیہ رکاوٹوں کو دور کرنے میں جب آپ اپنی خداداد صلاحیتوں کا استعمال کریں گے تو کامیابی کے مواقع بڑھ جائیں گے۔

میزان (Libra)

آج اگر آپ نے یہ ارادہ کرلیا کہ آپ کسی بھی حالت میں کامیابی حاصل کرکے ہی رہیں گے تو اس میں یقینی کامیابی مل سکے گی اور حیران کن نتائج آپ کی ہمت و حوصلے کی داد دے سکیں گے۔ ایسے موقع پر آپ کو کسی بھی صورتحال میں تلخ کلامی سے کام نہیں لینا چاہیئے۔

عقرب (Scorpio)

آج باہمی اشتراک عمل کو فروغ دے کر ہی آپ آگے بڑھ سکیں گے۔ اس میں بہت سے سخت مقام آسکتے ہیں جن میں آپ کی جذباتی کیفیات بھی ذد میں آسکتی ہیں اور مالی حالات بھی آپ کو اضطراب میں مبتلا کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج کسی بھی حال میں اپنا اعتماد نہ کھوئیں۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کے ستارے اس بات کا مشورہ دے رہے ہیں کہ آج اپنے معاملات میں اس قدر مصروف نہ ہوں کہ آپ کے پیاروں کو بھی آپ کی جانب سے نظر انداز کئے جانے کا یقین ہوجائے اور اگر آپ نے کسی کاروباری دورے کی تیاری کررکھی ہے تو اس میں اپنی شریک حیات کی رائے ضرور شامل کرلیں۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کو اپنے الفاظ کا انتخاب انتہائی احتیاط سے کرنے کے علاوہ اپنے جذبات پر بھی مکمل کنٹرول رکھنا ہوگا۔ اس کے علاوہ اپنے قریبی افراد کے بارے میں طنزیہ جملے کسنے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش نہ کریں ورنہ اپنے پیاروں کی دل شکنی کے مرتکب ہوجائیں گے۔

دلو (Aquarius)

آج اگر آپ نے اپنے مالی حالات کی بہتری کے لئے اپنے وسائل کا بہترین استعمال یقینی بنا کر اپنی کوششوں میں تیزی لانے میں کامیاب ہوگئے تو سمجھ لیں کہ آپ کے لئے اپنے اہداف کا حصول بھی ممکن ہوپائے گا۔ آج آپ کا کسی قریبی فرد سے مالی معاملے پر جھگڑا ہوسکتا ہے۔

حوت (Pisces)

آج آپ کو کسی بھی فرد سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کرنا چاہیئے جسے آپ کے لئے پورا کرنا ممکن نہ ہو اور اگر پہلے سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کی کوشش میں کسی کی مدد درکار ہو تو اسے حاصل کرنے میں کسی قسم کم ہچکچاہٹ کو محسوس نہ کریں۔

نوٹ: یہ محض تفریحی مقاصد کیلئے پیش کی گئی ہے۔ حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

loading...
loading...