آج کا دن کیسا رہےگا؟18ستمبر2018

Today11

حمل(Aries)
آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر آج آپ اپنے مالی حالات کی بہتری کے لئے اپنے وسائل کا بہترین استعمال یقینی بناکر اپنی کوششوں میں تیزی لانے میں کامیاب ہوگئے اس کے علاوہ اپنے اہداف کا حصول بھی آسان ہوپائے گا۔ اپنے واجبات کی ادائیگی عین وقت پر کرنے کی کوشش کریں۔

ثور(Taurus)
آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے الفاظ کا چناؤ انتہائی احتیاط کرنے کے علاوہ اپنے جذبات پر بھی مکمل کنٹرول ہوگا۔ اس کے علاوہ اپنے قریبی افراد کے بارے میں طنزیہ جملے کسنے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش نہ کریں۔

جوزا (Gemini)
آج آپ دوسروں کے لئے قابل تقلید نظر آسکیں گے جس کی وجہ سے آپ اپنی صلاحیتوں کا مناسب اور بہتر استعمال یقینی بناکر اپنے گھریلو اور کاروباری معاملات بہتر بنانے میں کامیاب رہیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو باہمی تعلقات بہتر کرنے کے مواقع بھی مل سکیں گے۔

سرطان (Cancer)
آج آپ کے ستارے اس بات کا مشورہ دے رہے ہیں کہ آج دوسروں کی وجہ سے اپنے اچھے خاصے موڈ کا بیڑہ غرق نہ کریں اور اپنے قریبی افراد کی جانب سے کسی قسم کی طعنہ زنی یا لعن طعن سے نہ گھبرائیں اور اپنے آپ کو مکمل طور پر پرسکون رکھنے کی کوشش کریں۔

اسد (Leo)
آج اپنے خیالات کا واضح اور بھرپور طریقے سے اظہار کرنے کی کوششوں میں دوسروں کے جذبات کا خیال کریں۔ اور اس کے علاوہ اپنی ترجیحات کا تعین پیشگی کرنا فائدہ مند رہے گا۔ آج آپ کاروباری حالات میں بہتری لانے کی کوششوں میں مصروف ہوسکتے ہیں۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کے ستارے اس بات کی خوشخبری سنارہے ہیں کہ آج آپ کو رقم کمانے کے مواقع میسر آسکیں گے جن کی وجہ سے آپ اپنی زندگی کو زیادہ پرسکون بناسکیں گے اور مطمئن بھی ہوسکیں گے۔ تاہم اس موقع پر کسی بھی اہم فیصلے کو حتمی شکل دینے سے گریز کریں۔

میزان (Libra)

آج آپ کو اپنے لئے حاصل کردہ مواقع کا بہتر استعمال یقینی بنانا ہوگا جس کی وجہ سے آپ کے حالات مزید بہتر ہوسکیں گے۔ آج آپ کو کسی دورے پر اچانک بناء کسی منصوبے کے جانا ہوگا جس کی وجہ سے آپ کے مالی حالات میں بہتری آسکے گی۔

عقرب (Scorpio)
آج اپنے مشکل اہداف کے حصول کے لئے آپ بہت زیادہ محنت اور ہمت سے کام لے کر ہی کامیابی حاصل کرسکیں گے جبکہ سامنے آنے والے غیر یقینی حالات اور خفیہ رکاوٹوں میں اپنی خدا داد صلاحیتوں کا استعمال کرکے آپ کامیابی کا حصول یقینی بنا ہی لیں گے۔

قوس (Sagittarius)

آج باہمی اشتراک عمل کو فروغ دے کر ہی آپ آگے بڑھ سکیں گے۔ اس میں بہت سے سخت مقام آسکتے ہیں جن میں آپ کی جذباتی کیفیات بھی زد میں آسکیں گی۔ ایسی صورتحال میں مالی حالات بھی آپ کو اضطراب میں مبتلا کرسکتے ہیں۔

جدی (Capricorn)

آج اگر آپ نے یہ ارداہ کرہی لیا ہے کہ آپ ہر قیمت پر کامیابی حاصل کرلیں گے تو اس میں آپ کو یقینی کامیابی مل سکے گی اور حیران کن نتائج آپ کے حوصلے کی داد دے سکیں گے۔ ایسے مراحل میں آپ کو کسی بھی موقع پر سخت کلامی سے کام نہیں لینا چاہیئے۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کو کسی بھی فرد سے ایسا کوئی وعدہ نہیں کرنا چاہیئے جسے آپ کے لئے پورا کرنا یقینی نہ ہو اور اگر آپ کو پہلے سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کی کوشش میں کسی کی مدد کی ضرورت ہو تو آپ کو اسے حاصل کرنے میں بھی کسی قسم کی جھجک سے کام نہیں لینا چاہیئے۔

حوت (Pisces)

آج آپ اپنے معاملات میں اس قدر مضبوط نہ ہوں کہ آپ کے پیاروں کو آپ کی جانب سے نظر انداز کئے جانے کا یقین ہوجائے اور اگر آپ نے کسی کاروباری دورے کی تیاری کر رکھی ہے تو اس میں اپنی شریک حیات کے مشوروں کو لازمی شامل کرلیں۔

نوٹ: یہ محض تفریحی بنیادوں پر پیش کیا جارہا ہے۔ اس میں کوئی صداقت نہیں۔

loading...
loading...