دونوں ہاتھوں سے معذور لکڑہارا

lakarhara

اگر انسان میں بھرپور عزم ہو تو اس کے سامنے کوئی مشکل زیادہ دیر تک ٹِکی نہیں رہ سکتی۔

فلپائینز سے تعلق رکھنے والے اس کم عمر لکڑہارے نے دونوں بازو نہ ہونے کے باوجود کسی قسم کی معذوری کو قبول نہ کرتے ہوئے تمام ترمشکلات کا سامنا کرنے کا عزم کرلیا ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ پر موجود اس کم عمر لکڑہارے کی ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھوں کے بغیر بھی وہ بہت بڑے کام کرسکتا ہے۔

فلپینی لڑے کے بیشک ہاتھ تو نہیں ہیں لیکن اس کا عزم اتنا پختہ ہے کہ اپنے کندھے، گردن اور ٹھوڑی میں کلہاڑی پھنسا کر لکڑی کو چیر دیتا ہے۔

ایک بچہ جس کے دونوں ہاتھ نہیں ہیں اس کو ایسے لکڑی کاٹتے دیکھنا ضرور بہت سے ایسے لوگوں کیلئے سبق آموز ہوگا جو کام کاج سے کتراتے ہیں۔

Unilad بشکریہ

loading...
loading...