آج کا دن کیسارہےگا؟14ستمبر2018

Today11

(Aries)حمل
آج اپنے مالی حالات کی بہتری کے لئے اپنے بڑوں کی باتوں پر عمل کرنے کی پوری کوشش کریں اس کے علاوہ اپنی شریک حیات سے پیار محبت کے معاملات کی گفتگو کرنے سے قبل بھرپور تیاری کرلیں ورنہ کسی قسم کی غلط فہمی کے باعث تعلقات کشیدہ ہوسکتے ہیں۔

(Taurus)ثور
آج آپ کو اپنے وقت کا بہتر استعمال یقینی بنانے کے لئے اپنے طے کردہ شیڈول پر توجہ دینی ہوگی اور اپنے امور کی ترجیحات بھی طے کرنی ہوں گی۔ اس کے علاوہ آج اپنے ارد گرد موجوود افراد سے مشورہ کرکے ہی اپنے عملی اقدامات کو منتقی انجام تک پہنچانے کی کوشش کریں۔

(Gemini)جوزا
آج آپ کے ستارے اس بات کا واضح اظہار کررہے ہیں کہ آج اپنی توجہ کو اپنے موضوع پر مرکوز رکھنا ممکن نہ ہوگا اس لئے اپنے پیشہ وارانہ معاملات میں کوئی تبدیلی لانے یا کسی سینئر کی اصلاح کرنے کی کوشش نہ کریں۔ آج جس حد تک ممکن ہو اپنے معاملات میں محتاط رہیں۔

(Cancer)سرطان 
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ دن کے آغاز سے ہی کسی قسم کے نئے کاروبار کے آغاز کے لئے بہت زیادہ پر عزم اور پر جوش ہوں گے جبکہ کسی ایسے پرانے کام کی شروعات کے بھی واضح امکانات ہیں جنہیں آپ بہت عرصہ قبل مکمل کرچکے ہیں۔

(Leo)اسد
آج دوسروں سے بات چیت کے دوران آپ پر چھائی ہوئی قنوطیت اور ماحول سے بیزاری کے جذبات آپ کو باور کرادیں گے کہ آپ کے لئے ایسے ماحول میں کام کرنا کتنا مشکل اور تکلیف دہ ہے۔ اس کے علاوہ آج کسی اہم کام کو ملتوی کرنا بہت بہتر رہے گا۔

(Virgo)سنبلہ
آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج اپنے پیاروں کی باتوں کو بہت دھیان سے سنیں اور دل جمعی کے ساتھ اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ یقینی طور پر آپ کو اس سے فائدہ حاصل ہوگا۔ اس کے علاوہ اگر الجھنوں سے نجات چاہتے ہیں تو خود کو کاموں میں مصروف رکھیں۔

(Libra)میزان
آج آپ کے ستارے اس بات کا برملا اظہار کررہے ہیں کہ آج غیرمتوقع حالات اور واقعات کی وجہ سے آپ کا پروگرام بار بار تبدیل ہو کر آپ کو ذہنی انتشار کا شکار بنا سکتا ہے۔ لہٰذا اپنا شیڈول بہت زیادہ مصروفیت والا نہ بنائیں رونہ آہ کے لئے مشکل ہوجائے گی۔

(Scorpio)عقرب
آج آپ کے ستاروں کے منفی اثرات کی وجہ سے آپ کے ساتھ کام کرنے والے افراد آپ کے نظریات سے متفق نہیں ہوں گے کیونکہ ان کا شکوہ ہوگا کہ اصل میں آپ ان کی باتوں کو سمجھ ہی نہیں پائے اور نہ ہی آپ انہیں اپنی باتوں سے قائل کرسکے۔

(Sagittarius)قوس
آج اپنے اہم اہداف کی تکمیل میں ناکامی کی وجہ سے آپ کو اپنے سینیئرز کی جانب سے ڈانٹ ڈپٹ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ تاہم فکر نہ کریں اصل میں یہ آپ کا قصور ہوگا ہی نہیں کیونکہ آپ کی اصل بات ان تک پہنچ ہی نہیں سکے گی۔ اس کے علاوہ آج آپ کو لہجہ نرم ہی اختیار کرنا چاہیئے۔

(Capricorn)جدی
آج اپنے کاروباری وعدوں کی تکمیل اور فرائض کی انجام دہی کے لئے اپنا شیڈول بناتے وقت اپنے اہل خانہ کو وقت نہ دے پائیں گے۔ اس کی وجہ سے آپ کو اپنے اہل خانہ کی جانب سے سخت قسم کے الفاظ اور شریک حیات کی جانب سے ناراضگی بھی مول لینا پڑے گی۔

(Aquarius)دلو
آج آپ کو ستارے اس بات کی طرف زور دے رہے ہیں کہ آج اپنے ان اہم منصوبوں پر کام روک دیں جن میں آپ کو واضح خیالات کے ساتھ ساتھ مکمل طور پر مستعد رہنے اور ذہنی چابکدستی کی ضرورت بھی پیش آسکتی ہے۔ بہرحال کسی بھی طرح کے حالات میں اپنے اہل خانہ کو نہ بھولیں۔

(Pisces)حوت
آج اپنے کسی پیارے کے بارے میں کوئی منفی خبر سننے کی وجہ سے آپ کو اپنے غصے پر قابو رکھنا مشکل ہوسکتا ہے۔ ایسے میں آپ کی برہمی ارد گرد موجود افراد سے باہمی تعلقات کو خراب کرسکتی ہے اور آپ کسی لڑائی جھگڑے میں بھی الجھ سکتے ہیں۔

نوٹ: ستاروں کا سوال محض تفریحی بنیادوں پر پیش کیا جاتا ہے۔ حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

loading...
loading...