آج کا دن کیسا رہے گا؟ 26 مئی 2017

main

حمل
آج دن کے آغاز سے ہی آپ اپنے اندر غیر معمولی طاقت اور قوت محسوس کریں گے جس کی وجہ سے آپ کی جذباتی کیفیت کچھ اس طرح کی ہو گی جیسے آپ ہی سب کچھ ہیں۔ بہت سے نئے منصوبوں پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے، دوستوں سے میل ملاپ بھی ممکن ہو گا۔

ثور
آج معمول کی سرگرمیاں نئے انداز سے شروع ہو سکیں گی، جبکہ غور کر کے ہر شے کی حقیقت اصلیت اور قد کو سمجھنے کی کوشش بھی کر سکیں گے۔ کسی قریبی فرد کی جانب سے دھوکہ دہی کا امکان موجود ہے اس لئے محتاط رہیں۔

جوزا

آج آپ دوسروں کے سامنے خود کو پر جوش اور ذہین فرد کے طور پر پیش کر سکیں گے۔ جس سے آپ کا امیج بہت بہتر طور پر ظاہر ہو گا۔ جبکہ آج ایسی صورتحال بھی پیش آ سکتی ہے جب آپ کسی کے رویے سے حوصلہ ہار جائیں ۔

سرطان
آج اپنی ترجیحات اور اپنے اہداف کو پیش نظر رکھ کر ہی عملی اقدامات کرنے کی کوشش کریں اس کے علاوہ اپنے معاملات میں کسی دوسرے کو مداخلت کی اجازت نہ دیں تاکہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی کی وجہ سے آپ کے رویے میں تلخی پیدا نہ ہو سکے۔

اسد
آج اپنے خوابوں کی حقیقت بنتے دیکھ کر حیرانی کا شکار نہ ہوں بلکہ زندگی کے پر اسرار ظاہر ہونے سے خوشی محسوس کریں جبکہ کسی بھی حالت میں شدت پسندانہ سرگرمیوں کوحصہ نہ بنیں اور مثبت سر گرمیوں سے دامن چھڑانے کی کوشش بھی نہ کریں۔

سنبلہ
آج ستاروں کی مدد سے اپنا مقصد اور اپنی منزل حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھیں، اس کے علاوہ کسی کو موقع نہ دے سکیں کہ کوئی آپ پر حکم چلا سکے۔ اپنی زندگی کا مقصد تلاش کرنے کی کوشش کریں۔

میزان
آج دن کے آغاز سے ہی سستی اور لاپرواہی کے اثرات نمایاں ہو سکتے ہیں مگر آپ کو ہر حال میں خود کو متحرک رکھنا ہو گا۔ اور کسی بھی سوچ کو اگر غیر سنجیدگی سے لیں گے تو یقینی طور پر آپ کا نقصان ہو سکتا ہے۔

عقرب
آج اپنے ارد گرد موجود ہر چیز کے بارے میں لازمی غور کریں کہ آپ کے لئے کیا ضروری ہے اور کیا غیر ضروری ؟ اپنے حالات و واقعات پر توجہ رکھیں ،خود کو ہر قسم کے معاملے سے لا تعلق کر لیں، اپنے آپ کو کسی غیر متوقع صورت حال سے بچانے کے لئے تیار رہیں۔

قوس
آج کسی بھی دوسرے فرد کو اپنے ارادوں کی بھنک نہ پڑنے سیں اگر ایسا کچھ ہو جائے تو پھر ہر سوال کا جواب پہلے تیار رکھیں۔ پرانے منصوبوں کا نتیجہ آج مل سکے گا۔ جو یقینا خوشی کا باعث بن سکے گا۔

جدی
آج دوسروں کے بارے میں مثبت سوچ رکھنے کے باوجود انہیں بھی انسان ہی سمجھیں اور انہیں فرشتے بنانے سے گریز کریں، اگر کوئی مشکل صورتحال سامنے آ جائے تو تحمل کا مظاہرہ کریں اور سوج سمجھ کر فیصلہ کریں۔

دلو
آج اپنے دماغ کو وسعت دے کر موجودہ زندگی اور حالات کے بارے میں جاننے اور نئے تجربات حاصل کرنے کا موقع مل سکے گا۔ آپ کے ستارے بھی آپ کی مددگار ثابت ہوں گے

حوت
آج کسی بھی نئے روحانی رشتے کی ابتداء ہو کر گرمجوشی کی منزل تک جا سکتی ہے۔ آپ کو اپنے مستقبل کی فکروں میں غرق ہونے کے بجائے اپنے حالات سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کرنی چاہئے۔

loading...
loading...