کیا آپ میں اعتماد کی کمی ہے؟ یہ خوبیاں پیدا کیجیئے

File Photo

File Photo

کسی بھی انسان میں خود اعتمادی تجربات سے پیدا ہوتی ہے اور اگر ہم کسی بھی شعبے میں صلاحیت میں اضافہ یا خوداعتمادی حاصل کرنا چاہتے تو ہمیں چاہیئے کہ اس میں زیادہ سے زیادہ تجربہ حاصل کرلیں اور جہاں ہمیں خود اعتمادی میں کمی کا سامنا ہے اسکو تسلیم کریں اور اپنی خامی کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ لہذا اگر آپ میں خود اعتمادی کی کمی ہے تو آپ اپنے اندر یہ خصوصیات پیدا کرکے خود کو پراعتماد بناسکتے ہیں۔ذیل میں خود اعتمادی پیدا کرنے کیلئے خوصوصیات بتائی گئی ہیں۔

درست بات یا حقیقت کی تلاش

پراعتماد لوگ درست بات کی تلاش کرتے ہیں اور اگر ان کو کسی حقیقت کا ادراک ہوتو اس پر ڈٹ جاتے ہیں نہ کہ وہ شیخی بگھارتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں دوسرے بھی ان کو سن رہے ہیں اور وہ بھی حقیقت کا ادراک رکھتے ہیں۔ پر اعتماد لوگ خود کو غلط ثابت ہونے سے نہیں ڈرتے اور جب ان کو کوئی حقیقت پتہ لگتی ہے تو خندہ پیشانی سے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں۔

دوسروں کو سننے کی عادت ڈالنا

پر اعتماد لوگ زیادہ تر خاموش طبع ہوتے ہیں اور وہ دوسرے کی سننا چاہتے ہیں تاکہ اسکے خیالات کا اپنے تجربات سے تقابلی جائزہ کرسکیں ، اور شیخی بگھارنا یا پھر بڑی ہانکنا پر اعتمادی کی نہیں بلکہ خود اعتمادی میں کمی کی علامت میں شمار ہوتی ہے۔

مدد مانگنے میں نہیں ہچکچاتے

پر اعتماد لوگ کسی بھی شخص سے مدد مانگنے میں نہیں ہچکچاتے اور ضرورت پڑنے پر دوسروں سے مدد طلب کرتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں اگر وہ اس دفعہ مدد طلب کرلیں گے تو آئندہ وہ شرمندگی سے بچ سکتے ہیں۔ دیگر لفظوں میں کسی سے مدد مانگنے سے اس شخص کی عزت افزائی بھی ہوتی ہے۔

پر اعتماد لوگ اپنے راستے خود ہموار کرتے ہیں

اگر کوئی شخص پر اعتماد ہونا چاہتا ہے تو اسکو چاہیئے کہ وہ اپنا راستہ خود ہموار کرے ، یہ لوگ مناسب وقت اور مناسب موقعے کی تلاش میں رہتے ہیں اور اسکے لئے کسی وقت کا انتظار نہیں کرتے۔

غلطی پر کشادہ دلی کا مظاہرہ

پر اعتماد لوگ غلطی پر کشادہ دلی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں اور اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کہ لوگ ان کا تمسخر اڑائیں گے۔

loading...
loading...