کیا آپ دماغ کے متعلق یہ10حقائق جانتے ہیں؟

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ہمارا دماغ ایک حیرت انگیز چیز ہے۔ یہ ہمیں کامیابی کی چوٹی تک پہنچانے کی سکت رکھتا ہے۔ ہمارے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے اور مشکل ترین مقاصد کو حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر ہم یہ سب چاہتے ہیں تو پہلے ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دماغ آخر کن اصولوں پر کام کرتا ہے۔

درج ذیل 10حقائق دماغ سے متعلق ہیں جو ہمیں یہ بتاتے ہیں کہ دماغ کس طرح کام کرتا ہے۔

1)ہمارے دماغ کیلئے حقیقت اور تصور کے درمیان کوئی فرق نہیں۔

2)دماغ کا تھکاوٹ کا احساس کرنا ہمارے جزبات کے سبب ہوتا ہے۔ کام کے دوران دماغ میں خون کا دورانیہ ایک سا رہتا ہے۔

3)’آج’ کے خیالات میں آدھے سے زیادہ گزشتہ کل کے ہوتے ہیں۔ اسی لئے منفی سوچ رکھنے والوں کیلئے دنیاکے متعلق ان کاخیال  تبدیل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

4)ہم وہی دیکھتے ہیں جو ہم سوچ رہے ہوتے ہیں۔

5)ہمارا دماغ ، ہمارے پٹھوں سے مختلف نہیں، اِسے بھی تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔سیکھنا، تازہ ہوا لینا، صحت مند غذا، مناسب نیند، نئی جگہیں گھومنا، نئی سرگرمیاں کرنا وغیرہ دماغ کیلئے بہت کار آمد ہوتا ہے۔

6)ہمارا دماغ کبھی آرام نہیں کرتا۔

7)منفی خیالات سے بچنے کیلئے ہمیں ہر چیز سے لاتعلق ہونے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ہم اپنی قوت مدافعت کو وقفہ فراہم کر سکیں۔

8)ہمارے لیے یہ بہتر ہوتا اگر ہم یہ فیصلہ کرنے کے قابل ہوتے کہ کیا یاد رکھنا چاہیئے اور کیا بھول جانا چاہیئے۔

9)ہمارا دماغ درد پر ردِ عمل کا اظہار تو کرتا ہے مگر ریسیپٹرز کی کمی کے سبب اس درد کو محسوس کرنے سے قاصر ہوتا ہے۔

10) ہم اپنا دماغ بدل سکتے ہیں۔ اگر ہم یہ فقرہ کہ’میں کامیاب ہوں گا’ استعمال کریں تو دماغ خود ہمیں اپنے مقصد کی طرف لے جانے والے مواقع دِکھائے گا۔

بشکریہBrightside

loading...
loading...