چین میں دنیا کا سب سے بڑا ایئرپورٹ

readersimage

کوئی بھی مسافر کسی بھی ایئرپورٹ پر غیر ضروری فلائٹ کی تاخیر کا شکار ہونا نہیں چاہتا۔ اگرچہ کہ دنیا کے  کئی ممالک میں بڑے  ایئرپورٹس بھی موجود ہیں، جن کی نہ صرف اپنی پوسٹل سروس موجود ہے بلکہ  انکے اپنے زپ کوڈز بھی ہیں۔ اب اس دوڑ میں چین بھی شامل ہونے جارہا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے بیجنگ میں تیار ہونیوالا یہ دنیا کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہوگا۔ بیجنگ میں تیار ہونیوالا یہ ایئرپورٹ اپنے ابتداء کے بعد چار رن وے اور بیس لاکھ اسکوائر فٹ کے محل وقوع کے ساتھ تقریبا چار کروڑ پچاس لاکھ افراد مسافروں کو سفر کی سہولت مہیا کرے گا۔

رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق اس زیر تعمیر ایئرپورٹ میں مزید دو ممکنہ  اضافوں کے بعد یہاں سے سفر کرنیوالے مسافروں کی تعداد سالانہ ایک ارب تک پہنچ جائے گی۔

بیجنگ میں تعمیر ہونیوالے  اس عالی شان ایئرپورٹ کے مرکز کو جانے کیلئے مسافروں کی فلائٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف راستے بنائے  گئے ہیں۔

ایئرپورٹ اور اسکے راستوں کے گردونواح میں خوبصورت اور دل لبھانے والے باغ لگائے گئے تاکہ مسافروں کے ذہن سے تعمیراتی اجزات سے ہٹاکر اس کو قدرتی خوبصورتی سے تروتازہ رکھا جاسکے۔

مرحوم آرکیٹیکٹ زاہا حدید بیجنگ ایئرپورٹ کی تعمیر دو مقاصد کو ذہن میں رکھ کر رہی تھیں، وہ دو مقاصد  ایئرپورٹ کو ماحول دوست بنانا اور مسافروں کے سفر کے دورانیئے کو کم کرنا تھے۔ اسکے ساتھ ہی چین کو اس تعمیر کے ذریعے ٹریبیوٹ بھی پیش کرنا چاہتی تھیں۔

تاہم بدقسمتی سے مسافرابھی اس ایئرپورٹ کو اپنے سفر کیلئے استعمال نہیں کرسکتے اور ان کو دوہزار انیس تک انتظار کرنا پڑے گا۔

Source: Readers DIgest

loading...
loading...