پی آئی اے فلائٹ میں مسافروں کا رقص: ویڈیو وائرل

Untitled-2

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ( پی آئی اے) کے متعلق بہت سی دلچسپ و عجیب خبریں سننے میں آتی رہتی ہیں۔ آج کل یہ نہ صرف پاکستانیوں کے لئے بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کے لئے تفریخ کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔

کچھ عرصے قبل ہی جہاز میں پرواز کے دوران بچے کی پیدائش کا حیران کن واقعہ دیکھنے میں آیا تھا۔

اب گزشتہ ہفتےموسم بہار کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کےلیے پی آئی اے کے عملے کےارکان کی طرف سے مسافروں کوتحائف اور پھولوں کے گلدستے دینے کی ویڈیو وائرل منظر عام پر آگئی۔

اس ویڈیو میں مسافروں کو حدیقہ کیانی کے گانے “بوہے باریاں “پر ڈانس کرتے، پھولوں کے گجرے، دیگر تحائف کے ساتھ مٹھائیاں وصول کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اسپرنگ فیسٹیول کا آغاز ہوچکا ہے اور اسی خوشی میں  اس جیسی تقریبات پورا مہینہ جاری رہیں گی۔

اس ویڈیو کے وائرل ہوجانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پی آئی اے کی طرف سے کئے گئے اس اقدام کو سراہا۔

loading...
loading...