پسند کی گئی سورج کی تصویر آپ کے کن رازوں سے پردہ اٹھاتی ہے

donee

ہم اپنی پسندیدہ تصاویر کے زریعے اپنی شخصیات کا اندزہ لگا سکتے ہیں۔ جی ہاں! نفسیات کے ایک ٹیسٹ کے مطابق آج ہم آپ کو آپ کے ان رازوں سے پردہ اٹھانے میں مدد کریں گے جو آپ کی شخصیت کے بارے میں اہم نکتہ بتاسکتے ہیں۔

سب سے پہلے سوچ سمجھ کر نیجے دی گئی 8 سورج کی تصاویر میں سے اپنے پسندیدہ سورج کی تصویر کا انتخاب کریں۔

کیا آپ تیار ہیں اپنی شخصیت کے متعلق کچھ راز جاننے کیلئے؟

٭اگر آپ نےسورج کی پہلی تصویر کا انتخاب کیا ہے تو آپ کو بتاتے چلے کہ آپ کی شخصیت کی خاص بات یہ ہے کہ ہم ہمیشہ مثبت سوچ رکھتے ہیں اور ہر قدم پر آپ کی کوشش ہوتی ہے کہ آپ اپنے آپ کو بہتر بنا سکے۔

آپ کی یہی سوچ آپ کو دوسرے دوستوں سے بھی مختلف کرتی ہے، کیونکہ آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو  دوسروں کا خیال اور دوستوں کی ہر مصیبت میں ان کی مدد کرتے ہیں۔

البتہ کبھی کبھار آپ اپنی سوچ خود تک محدود رکھتے ہیں تاکہ سامنے والا شخص  ناراض نہ ہوجائے اور اسی وجہ سے  آپ کےزندگی میں چند ہی ایسے دوست ہوتے ہیں جنہیں آپ سچے دوست مانتے ہیں۔

٭اگر آپ نے دوسری تصویر کا انتخاب کیا ہے تو  آپ کو بتاتے چلے کہ یہ وہ لوگ ہے جن کی زندگی میں دو چیزوں کی سب سے زیادہ اہمیت ہے، ایک تو خود کیلئے وقت نکالنا  اور دوسرا ان لوگوں کی عزت کرنا جن سے وہ پیار کرتے ہیں۔  یہ زیادہ تر وہ لوگ ہوتے ہیں جو دوسرے لوگوں میں گہلتے ملتے نہیں اور لوگوں سے تھورا دور رہنا پسند کرتے ہیں۔

یہ لوگ زیادہ تر  سادہ اور اچھی  خصوصیات کے مالک ہوتے ہیں، جیسے سچے اور رحم کرنے والے۔ اس کے علاوہ آپ اپنے دوستوں کی مدد کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہوتے ہیں اور اسی لئے آپ کو اس بات یہ محتاط رہنا چاہیے کہ لوگ آپ کا استعمال کرسکتے ہیں۔

٭سورج کی تیسری تصویر ان لوگوں کیلئے ہے جو عقل مند ،شوقین اور بہادر ہوتے ہیں جو نئے سفر، ایڈوینچر اور نئی معلومات کیلئے ہمیشہ تیار ہوتے ہیں۔

اس کے  علاوہ اس تصویر کو انتخاب کرنے والے لوگ سچے ہوتے ہیں اور ان کا دماغ کافی وسیع سوچ رکھتا ہے۔ آپ میں بچپن سے ہی لیڈر کی خصوصیت موجود ہوتی ہے۔

٭چوتھی تصویر انتخاب کرنے والے وہ حضرات ہیں جن میں قوت کی بلکل بھی کمی نہیں، اور ایک وقت میں انھیں ہزاروں خیالات آتے ہیں، اس کے علاوہ یہ وہ لوگ ہیں جو ہر دن ایک نئے چیلنج کو دعوت دیتے ہیں اور زندگی کے ہر قدم پر کچھ نیا کرنے کی جستجو رکھتے ہیں۔

یہ وہ لوگ ہے جو اپنی زندگی خوشی سے گزارنے کے خواہشمند ہوتے ہیں لیکن اس درمیان ایک بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ چیزیں آپ کو آپ کے منصوبے سے دور نہ کردے۔

٭پانچویں تصویر کو انتخاب کرنے والے لوگ اپنی  شاندار صلاحیت کی وجہ سے مانے جاتے ہیں جو اپنی ان صلاحیت سے لوگوں کی  مدد کرتے ہیں۔

 وقت پر آپ کو لوگوں کی مدد کرنا پسند ہے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ آپ ایک ہیرو کا کام سرانجام دیتے ہیں۔ آپ اپنی زندگی کے زریعے لوگوں کو متاثر کرتے ہیں، اور بہادر ہونے کے ساتھ ساتھ آپ ایک عقل مند شخص بھی ہے البتہ آپ ہمیشہ اپنے خیالات  کا اظہار لوگوں سے نہیں کرتے۔

٭وہ لوگ جنہوں نے سورج کی اس تصویر کا انتخاب کیا ہے زیادہ تر خوش مزاج ہوتے ہیں، جو زندگی کے ہر چھوٹے سے چھوٹے لمحوں کا مزہ لیتے ہیں۔  زندگی کی ہر رکاوٹ ان لوگوں کیلئے نئی چیزیں سیکھنے کا ایک زریعہ ہوتا ہے۔

آپ کو زیادہ تر لوگ  اعتماد پسند سمجھتے ہیں۔

٭سورج کی ساتویں تصویر کا انتخاب کرنے والے لوگ زیادہ تر چیزوں سے متاثر ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ البتہ متاثر ہونے کے بہت سارے طریقے ہوتے ہیں اسی لئے ضروری ہے کہ آپ  ان چیزوں سے متاثر ہونے کا سوچے جو آپ کیلئے مفید ثابت ہو۔

آپ کو زیادہ تر لوگ  انرجیٹک اور  حفاظت کرنے والے سمجھتے ہیں جو  ہر ماننا نہیں جانتا۔ لوگوں پر آپ کے مثبت اثرات پیدا ہوتے ہیں۔

٭آٹھویں تصویر کا انتخاب کرنے والے لوگوں میں صبر کا مادہ کافی زیادہ ہوتا ہے اور ایسے لوگ جلدی ناراض نہیں ہوتے۔ ایک انسان کی حیثیت سے یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو زیادہ تر لوگوں کی غلطیاں  نظر انداز کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

البتہ پیار اور دوسرے احساسات آپ کیلئے بہت اہم ہے جو آپ کی زہانت کی سطح کو بڑھانے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

بشکریہ: برائٹ سائد

loading...
loading...