ورلڈ راؤنڈ اپ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

جاپان برف کے مجسموں سے سج گیا۔ دیوہیکل کارٹون اور جانوروں کے مجسمے سب کو حیران کرنے لگے۔ سالانہ آئس سنو فیسٹیول میں پیش مجسموں کیلئے کئی سو ٹن سے زائد برف کو استعمال کیا گیا۔

چین میں فن تعمیر کا عظیم شاہکار۔ دنیا کی طویل ترین ہائی الٹیٹیوڈ سرنگ تیار۔ 8700 میٹر طویل اور 3200 میٹر اونچی سرنگ بنالی گئی جس کا مقصد جنوب مغربی چین کو دیگر علاقوں سے ملانا ہے۔

زرافے کی لڑکھڑاتے ہوئے واپسی ہوگئی۔ جنوبی افریقا کے جنگل میں زرافے میاں کو چھوڑنے کیلئے لایا گیا تو گاڑی سے صحیح طرح جمپ نہ کرسکا۔ اور اترتے ہی گرگیا۔

loading...
loading...