نیپال: کوہ پیماؤں کے  چوٹیوں پر اکیلے جانے پر پابندی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

نیپال نے کوہ پیمائی میں حادثات کو کم کرنے کیلئے ماؤنٹ ایورسٹ سمیت دیگر چوٹیوں پر کوہ پیماؤں کے اکیلے جانے پر پابندی عائد کردی۔

نیپالی حکام نے ماؤنٹ ایورسٹ سمیت دیگر چوٹیوں پر کوہ پیماؤں کے اکیلے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

نیپال کی جانب سے نئے قواعد کے تحت معذور اورنابینا کوہ پیماؤں کو بھی اس وقت تک پہاڑ سر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک ان کے پاس میڈیکل سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا۔

حکام کے مطابق پابندی کا مقصد کوہ پیماؤں کی زندگی کو محفوظ بناناہے۔

رواں سال چھ کوہ پیما حادثات کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔