نہار منہ کھائی جانے والی صحت کیلئے شدید نقصان دہ 7 غذائیں

 Untitled-1

ضروری نہیں کہ جو ہمیشہ کھانے کا دل چاہے، ہم وہی کھائیں۔ صبح اٹھنے کے بعد ہم سب سے پہلے جو غذا کھاتے ہیں، یہ باقی گزرتے دن ہمیں ایکٹو رکھنے کے لیے بےحد اہم ہے۔

بہت سی غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو خالی پیٹ کھائی جائیں تو اس کا صحت پر مثبت اثر نہیں پڑتا۔ ساتھ ساتھ نظام ہاضمہ بھی ایسی کیفیت میں کافی متاثر ہوسکتا ہے۔ کئی گھنٹوں کی نیند سے جاگنے کے کم از کم دو گھنٹوں بعد ناشتہ کرنا چاہیے، لیکن ناشتے میں خالی پیٹ ان 7 غذاؤں کو کھانے سے پرہیز کریں۔

مصالحے دار پکوان

Image result for Spicy desi foods

خالی پیٹ مصالحے دار پکوان کھانے سے معدے میں ایسی تیزابیت کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، جس سے دیر تک پیٹ میں تکلیف ہوتی رہے۔ اس سے نظام ہاضمہ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

میٹھے کھانے یا میٹھے مشروبات

Related image

ویسے تو لوگ ایسا مانتے ہیں کہ صبح ناشتے میں ایک گلاس جوس کا پینا مثبت عمل ہے، تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ خالی پیٹ جوس کا ایک گلاس آپ کے لیے کافی خطرناک ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نیند پوری کرکے اٹھنے کے بعد آپ کا جسم اتنا ایکٹو نہیں ہوتا اور فوری طور پر جوس معدے پر کافی بھاری پڑ سکتا ہے۔

کولڈ ڈرنکس

Related image

کولڈ ڈرنکس تو ویسے ہی صحت کے لیے مضر مانی جاتی ہیں، لیکن ان کو خالی پیٹ پینا متلی اور گیس جیسے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔ خالی پیٹ کولڈ ڈرنکس پینے سے اس میں موجود ایسڈز پیٹ میں موجود تیزابیت سے جاملتے ہیں، جس کے باعث پورے دن طبیعت عجیب رہ سکتی ہے۔

ٹھنڈے شیکس/ جوس

Image result for shakes and juices

کوشش کریں کہ صبح جب بھی اٹھے خالی پیٹ ہمیشہ نیم گرم پانی پیئں، ٹھنڈے مشروبات جیسے پھلوں کے شیکس یا جوس خالی پیٹ پینے سے ہمارا نظام ہاضمہ متاثر ہوسکتا ہے۔

ترش پھل

Related image

ترش پھلوں میں ایک ایسا ایسڈ موجود ہے جو خالی پیٹ پر کھایا جائے تو سینے کی جلن کا باعث بنتا ہے، ان سے گیسٹرک السر کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

کچی سبزی

Related image

کچی سبزیوں میں امینوں ایسڈ زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے، جو خالی معدے کے لیے بے حد نقصان دہ ہے، ان سبزیوں کو نہار منہ کھایا جائے تو سینے میں جلن اور پیٹ درد کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کافی

Image result for coffee

دن کی شروعات کافی سے کرنا بہت سے افراد کی عادت ہے، یہ نیند بھگانے کا بھی سب سے آسان حل ہے، لیکن خالی معدے پر کافی پینے سے پیٹ میں تیزابیت ہوسکتی ہے۔

loading...
loading...