مچھلی کا کانٹا حلق میں پھنس جائے تو کیاکرنا چاہیئے؟

ٖFile Photo

ٖFile Photo

مچھلی کے  تیل میں موجود امیگا انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ماناجاتا ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مچھلی کے تیل سے دل کے امراض کی شرح کو کم کرنے میں نہ صرف معاونت ملتی ہے بلکہ یہ انسان کے وزن کو کم کرنے میں بھی کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ایک اور تحقیق میں یہ بات بھی منظر عام پر آئی ہے مچھلی میں ایسے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جس سے کولیسٹرول ، وزن کا بڑھنا، کینسر ، آنکھ کی تکالیف سمیت دیگر کئی امراض میں کمی لانے میں کامیابی مل سکتی ہے۔

تاہم جس طرح مچھلی کھانا فائدے مند ہے اسہی طرح اس کے کھانے کے دوران کانٹوں کا خیال رکھنابھی  ضروری ہے کیونکہ بعض اوقات مچھلی کھانے کے بعد ہم کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مچھلی کاکانٹا ہمارے گلے میں پھنسا ہوا ہے جو کہ عام طور پر ہمیں بے چینی کا احساس دلارہا ہوتا ہے اور بعض اوقات اس سے کافی بھاری پن یا سانس رکنے کا احساس بھی پیدا ہوتا ہے۔

 لہذا اگر اس سے آرام چاہیئے زیتون کا تیل کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ یہ فوری طور پر تھوک میں حل پذیر نہیں ہے اگر یہ زیتون مچھلی کے کانٹے کے حلق میں پھنسنے کے بعد لیا جائے تو یہ کانٹے کو چکنا کرکے حلق میں پھسلنے میں مدد دیتا ہے ، کئی افراد نے یہ ٹوٹکا فائدے مند بھی قرار دیا ہے۔

اسہی طرح کانٹے کو نکالنے کیلئے کھانسی بھی معاونت کرسکتی ہے کیونکہ کچھ وقت کیلئے کھانسنے سے اتنی ہوا حلق سے خارج ہوتی ہے جو کہ پھنسے ہوئے کانٹے کو حلق سے با آسانی نکال سکتی ہے۔

ایک اور ٹوٹکا اسکے لئے گیلی ڈبل روٹی کو گول گیند کی شکل بنا کرنگلنا بھی ہے۔ یعنی خشک ڈبل روٹی کو دودھ یا پانی سے گیلا کرنے کے بعد اسکو گیند کی شکل میں گول بنا کر نگل لیا جائے تو اس سے بھی کانٹا حلق سے نکل کر پیٹ میں چلا جاتا ہے۔

loading...
loading...