مچھلی نما پرندہ یا پرندہ نما مچھلی’ آخر کیا ہے یہ؟’

Metro.co.uk

Metro.co.uk

کیا یہ مچھلی ہے یا پرندہ؟عجیب و غریب دِکھنے والی اس مخلوق نے انٹرنیٹ  دُھوم مچادی ہے جس کا جسم مچھلی اور سر پرندےکی طرح ہے۔

‘برڈفش’ کانام پانے والی یہ مخلوق ایک مچھلی(کارپ ہے) ہے جس کے سر کی ساخت بگڑی ہوئی ہے۔

انٹرنیٹ پر کچھ لوگوںکا کہنا ہے کہ مچھلی کا سر کبوتر  یا طوطے کی طرح ہے جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ اس کا سر ڈولفن کی طرح دِکھتا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق برڈ فِش جنوب مغربی چین  کے صوبے گوئیژوکے متعد دمچھلی پکڑنے والوں  کے کانٹے میں پھنسی۔

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا کہ  پکڑے جانے کے بعد برڈ فش زمین پر زور زور سے سانس لے رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اُسے واپس پانی میں چھوڑ دیا گیا۔

ایک فیس بک صارف نے سوال کیا’کیا یہ ڈولفن اور کارپ کا کراس ہے؟’

ایک اورصارف نے کہا کہ’یہ تابکار مچھلی دِکھتی ہے’۔

Metro.co.uk بشکریہ

loading...
loading...