منطق پر مبنی 5 پہیلیاں جنہیں حل کرنےکے لئے تصور استعمال کرنے کی ضرورت ہے

riddle

 آج جو پہیلیاں ہم آپ کو بتا رہے ہیں یہ کوئی عام پہیلیاں نہیں ہیں۔ انہیں بوجھنے کے لئے آپ کو یہ پہیلیاں پہلے تصور کرنی پڑیں گی اور منطقی انداز میں سوچ کر جواب حاصل کرنا ہوگا۔

1

ایک نفسیاتی ہسپتال میں ایک سربراہ طبیب کے ساتھ بہت سے مریض موجود ہیں۔ مریضوں میں ایک نئی دوا کی خوراک کے بعد عجیب بیماری لاحق ہوجاتی ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے سارے مریض دن میں ایک دفعہ کسی نہ کسی کو کاٹ لیتے ہیں۔ خوش قسمتی سے دوا کا یہ اثر صرف ایک ہفتے ہی رہتا ہے۔ مریضوں کی حالت درست ہوجانے کے بعد ڈاکٹر محسوس کرتا ہے کہ سب مریضوں کے جسم پر کاٹنے کے دو دو نشان ہیں۔ جبکہ ڈاکٹر کے جسم پر 100 نشان ہیں۔ اس حساب سے ہسپتال میں کتنے مریض موجود ہیں؟

2

نفسیاتی ہسپتال میں ایک ایسا مریض ہوتا ہے جسے جھوٹ بولنے کی بیماری ہوتی ہے۔ وہ ہر روز ایک پیشےکا انتخاب کرتا ہے اور جھوٹ بول کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ ایک پیشہ ور آدمی ہے اور اسے کوئی مرض لاحق نہیں ہے۔ ڈاکٹر اسے اپنی بات ثابت کرنے کے لئے اس کے پیشے سے متعلق کام دیتا ہے جس میں ایک شرط بھی شامل ہوتی ہے۔ اس شرط کو پورا کرنے میں وہ مریض ہمیشہ ناکام رہتا ہے اور اسے گھر نہیں جانے دیا جاتا۔

 ایک دن وہ مریض اپنے آپ کو لوہار ثابت کرنے پر تُل جاتا ہے۔ ڈاکٹر اسے پانچ زنجیریں دیتا ہے جس میں سے ہر ایک زنجیر میں تین تین کڑیاں موجود ہوتی ہیں۔ مریض کو صرف ان پانچوں زنجیروں کی ایک زنجیر بنانے کو کہا جاتا ہے۔ لیکن حیرت انگیز طور پر مریض پانچوں زنجیروں میں صرف تین کڑیاں کھول پاتا ہے مگر پھر بھی ان کی ایک زنجیر بنانے میں کیسے کامیاب ہوجاتا ہے؟

3

ایک گھڑی ساز ہمیشہ اپنی گھڑی میں الجھا رہتا تھا۔ سب لوگ اسے پاگل سمجھتے تھے۔ ایک دفہ اس نے ایک بہت ہی شاندار گھڑی بنائی جو دنیا کی بہترین گھڑی تھی۔ سب امیر چاہتے تھے کہ وہ اس گھڑی کو خرید لیں اور اس کے لئے منہ مانگی رقم ادا کرنے کے لئے تیار تھے۔ لیکن بوڑھا گھڑی ساز اسے بیچنے پر رضامند نہیں ہوتا تھا۔ ایک دن اس نے سب سے کہا کہ تم میں سے جو کوئی بھی یہ پہیلی بوجھے گا، میں اسے اپنی یہ گھڑی دے دونگا۔ اس نے 9 گھڑیاں نکال کر سامنے رکھ دیں  اور کہا کہ ان گھڑیوں کو 10 قطاروں میں ترتیب سے رکھنا ہے اور ہر قطار میں تین گھڑیاں ہونی چاہیئں۔ کیا آپ 9 گھڑیاں اس طرح ترتیب دے سکتے ہیں؟

4

ایک مارکیٹ میں چوری کے تین واقعات پیش آئے۔ ایک واقعہ جنوری میں  ہوا، ایک اپریل اور ایک جون میں۔ سیکیورٹی کیمرا کی تصویروں میں جو دیکھا گیا، اس سے فوراً پتہ چل گیا کہ چور کون ہے۔ کیا آپ ان تصویروں میں چور کو پہچان سکتے ہیں؟

 5

ایک نفسیاتی ہسپتال میں رنگریز دیوار پر رنگ کر رہا تھا۔ رنگ میں مریضوں کے لئے کوئی نقصان دہ چیز شامل نہیں تھی اس لئے پُرسکون مریضوں کو وہاں جانے کی اجازت تھی۔ ایک مریض نے رنگریز سے پوچھا کہ کیا تم نے اپنا برش زور سے پکڑا ہے؟ رنگریز نے کہا ہاں۔ مریض نے اس کے بعد کیا کیا؟

اس پہیلی کا کوئی صحیح یا غلط جواب نہیں ہے۔ صرف تصور کریں کہ پاگل مریض اگے کیا کرسکتا ہے؟

جوابات

٭ اگر ہم مریضوں کی تعداد ٭ تصور کرلیں تو ایک ہفتے میں 7٭ کاٹنے کے نشان بنے۔ البتہ مریضوں کے جسم پر ایک ہفتے میں 2٭ نشان موجود ہونگے۔ یعنی ڈاکٹر کے جسم پر سو نشان 7٭ـ2٭ کے برابر ہیں

7x – 2x= 100

X(7-2)= 100

X(5)= 100

X=20

٭ لوہار نے صرف ایک ہی زنجیر کی تینوں کڑیاں کھولی تھیں اور باقی چار کو اس طرح آپس  میں جوڑا تھا۔

٭ حاملہ عورت جنوری سے لے کر جون تک ایک ہی جیسی ہے۔

 ٭ پاگل نے کہا۔۔

Thanks to Brightside