عورتوں کے بارے میں کچھ ایسے حقائق جو مردوں سے مختلف ہیں

womanیہ بات ایک حقیقت ہے کہ مرد اور عورتیں ایک دوسرے سے بلکل مختلف ہیں۔ عورتوں کی جذباتی اور جسمانی دونوں فطرت مردوں سے الگ ہے۔ آج ہم آپ کو عورتوں کے بارے میں کچھ ایسے حقائق اور خصوصیات بتائیں گے جو انہیں مردوں سے منفرد بناتے ہیں۔

عورتوں کا دل قدرتی طور پر آدمیوں کے مقابلے ذیادہ تیز دھڑکتا ہے۔

عورتوں کی زبان پر ذائقہ محسوس کرنے والے مساموں کی تعداد بھی ذیادہ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عورتیں میٹھے ذائقے کی بھی بہت سی قسمیں بتا سکتی ہیں۔

عورتوں کی قوت مدافعت مردوں کی بانسبت ذیادہ مضبوط ہوتی ہے۔

عورتوں کی جلد بھی دس گناہ ذیادہ حساس اور نازک ہوتی ہے۔

عورتوں کے جسم میں توانائی جمع کرنے کا عمل مردوں کے مقابلے میں آہستہ ہوتا ہے۔ وہ دن میں صرف 50 کلو کیلوری ہی جمع کر پاتی ہیں۔

عورتوں کے پٹھوں اور گوشت میں ذیادہ لچک ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عورتوں کا جسم لچکدار ہوتا ہے۔

آنکھیں جھپکنے کے معاملے میں بھی عورتیں مردوں سے مختلف ہیں اور مردوں کے مقابلے دگنی دفعہ آنکھیں جھپکتی ہیں۔

نیند میں عورتوں کے دماغ کی کارکردگی صرف 10 فیصد تک کم ہوتی ہے۔ اس لئے عورتوں کی نیند بہت کچی ہوتی ہے۔

Related image

عورتیں قدرتی طور پر ذیادہ جذباتی اور حساس ہوتی ہیں۔ ایک سال میں عورتیں تقریباً 30 سے 60 مرتبہ روتی ہیں۔ جبکہ مرد صرف 6 سے 17 مرتبہ روتے ہیں۔

loading...
loading...