عوام میں مقبول خرافات، جن کا حقیقت کچھ اور ہی ہوتی ہے

main2

عام طور پر یہ دیکھا جاتا ہے کہ عوام میں وہ باتیں مشہور ہوتی ہیں جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ بس سنی سنائی باتوں کو دوسروں تک پہنچا دیا جاتا ہے اور لوگ بھی ان کو ماننے لگتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ باتوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو عوام میں بنا کسی حقیقت کے بس یونہی مشہور ہیں۔

صحت مند دانت؟

عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں سفید اور چمکدار دانت ہی صحت مند ہوتے ہیں جبکہ ایسا نہیں دانتوں کی قدرتی میں ہلکا پیلا رنگ بھی شامل ہوتا ہے۔

دو منہ والے بال شیمپو اور کنڈیشنر سے ٹھیک ہوجاتے ہیں؟

ہم یہ سمجھتے ہیں کہ دو منہ والے بال شیمپو اور کنڈیشنر سے ٹھیک ہوجاتے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے یہ صرف کاٹنے سے ہی ٹھیک ہوتے ہیں۔

بجلی کی ایجاد؟

ہمیں معلوم ہے کہ تھومس ایڈیسن نے بلب ایجاد کیا تو اسی لئے اکثر ہمارے ذہن میں یہ بات بھی آتی ہے کہ بجلی بھی انہی کی ایجاد ہوگی جبکہ انہوں نے صرف بلب کو لگاتار جلتے رہنے کا طریقہ ایجاد کیا تھا۔

دانتوں کو برش کرنا؟

عام طور پر ہمارا یہ خیال ہوتا ہے کہ ہمیں ہر کھانے کے بعد دانتوں کو برش کرنا چاہیئے جبکہ ایسا نہیں ہے دانتوں کو صرف دن میں دو مرتبہ برش کرنا چاہیئے ایک بار صبح اور ایک بار رات کو سونے سے پہلے۔

زیادہ سونا صحت کے لئے اچھا ہوتا ہے؟

اکثر لوگوں کا یہ خیال ہوتا ہے کہ زیادہ سونے سے صحت اچھی رہتی ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے کیونکہ 8 گھنٹے سے زیادہ سونا آپ کو سستی کا شکار بنا دیتا ہے۔

بُلِٹ (گولی) سے تالا ٹوٹنا؟

 لوگوں کا خیال ہے کہ تالے کو گولی مار کر توڑا جاسکتا ہے لیکن حقیقت بالکل اس کے برعکس ہے تالے کو گولی مارکر نہیں توڑا جاسکتا۔

کھانے کے بعد سونا کیسا؟

زیادہ تر لوگ کھانے کے فوراً بعد آرام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ ایسا کرنے سے وزن میں غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے۔

بلیو وہیل ایک کار کو بھی نگل سکتی ہے؟

بلیو وہیل ایک انتہائی خطرناک جانور ہے اور اس کی جسامت کو ذہن میں رکھتے ہوئے عام عوام کا یہ خیال ہوتا ہے کہ وہ ایک کار کے برابر چیز کو بھی نگل سکتی ہے حالانکہ وہ ایک چکوترے سے بڑی چیز کو نگل ہی نہیں سکتی۔

چمگادڑ اندھی ہوتی ہے؟

عام طور پر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ چمگادڑیں اندھی ہوتی ہیں جبکہ ایسا نہیں، چمگادڑ نہ صرف دیکھ سکتی ہے بلکہ ان میں آواز کو محسوس کرنے کی بھی صلاحیت ہوتی ہے۔

کتے صرف کالا اور سفید رنگ دیکھ سکتے ہیں؟

لوگوں میں یہ بات مشہور ہوتی ہے کہ کتے صرف کالا اور سفید رنگ ہی دیکھ سکتے ہیں جبکہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔ کتے کالے اور سفید کے علاوہ بھی بہت سے رنگ دیکھ سکتے ہیں ہاں لیکن اتنے نہیں جتنے انسان دیکھ سکتے ہیں۔

Thanks  to MythsVsFacts